Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دابستان اقبال کے زیراہتمام ڈاکٹر وحید الزمان طارق کا خطبہ

April 27, 2017April 27, 2017 0 1 min read
Dr. Waheed Uz Zaman Tariq
Dr. Waheed Uz Zaman Tariq
Dr. Waheed Uz Zaman Tariq

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
اس میں کوئی ابہام کی گنجائش قطعی نہیں کہ وجہ تخلیق کائنات آخری نبی الزمان حضرت محمدژۖ جو مقدس شریعت لے کر دنیا میں مبعوث ہوئے وہ خدا کی آخری اور دائمی شریعت ہے جو بالکل واضح، روشن کامل و اکمل ہے۔اور اس ایک نقطہ پر بھی کوئی الجھائوباقی نہیں کہ عقیدہ ختم نبوتۖ روح ایمان ہے اسکے بغیر ایمان نامکمل ہے،کفار ابتداء سے ہی عقیدہ ختم نبوتۖ میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اور ان گھناونی سازشوں کا سلسلہ دور نبوت میں سلیمہ کذاب سے ہی شروع ہواا ور فتنہ قادیانیت تک آن پہنچا۔قادیانی فتنہ، مسلمانوں کے ہاتھوں شکست خوردہ انگریزوں نے کذاب و احمق مرزا غلام احمد قادیانی کی زیرسرپرستی تشکیل دیا۔ جو مسلسل نت نئے اوچھے ہتھکنڈوں سے اسلام اورانکی برگذیدہ ہستیوں پر وار کرنے کیلئے موقع کی جستجو میں رہتا ہے ،حالیہ کچھ عرصہ سے شاعر مشرق علامہ اقبال اور انکا خاندان فتنہ قادیانیت کے نشانے پر ہے،سنگین ترین الزام تراشی کاسلسلہ جاری ہے کہ علامہ کے خاندان کا رحجان قادیانیت کی جانب رہا ہے۔ قادیانیوں کے بے بنیاد الزامات کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے گزشتہ روز دابستان اقبال لاہورنے بریگیڈیر(ر) پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق کے خطبہ بعنوان ”علامہ اقبال اور قادیانیت”کا اہتمام کیا ، جس میںدابستان اقبال کے روح رواں میاں اقبال صلاح الدین، باسط کوشال،نواب برکات محمود، ایس ایم رضوی، میاں ساجد علی، عنائیت علی، اقبال جنجوعہ، احمد پرویزاور طارق امین سمیت معروف ادبی ،صحافتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

دابستان اقبال ِ لاہور کا مختصر تعارف یہ ہے کہ موجودہ دور میں فکرِاقبال کی معنویت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے اقبال سے انتہائی عقیدت رکھنے والے کچھ دوستوں نے جنوری ٢٠١٢ میں”دابستانِ اقبال ”کے نام سے یہ ادارہ قائم کیاتھا۔ جس میں معروف اساتذہ اقبالیات کی تعلیم ،فروغ اور تشہیر کیلئے طلبا کے ساتھ معانی اور مفاہیم کے امکانات اور عہد حاضر کے تقاضوں کیمطابق ان کی معنویت تلاش کرتے ہیں ۔جو طلباء میں انکی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے یقینی طور پر ایک عملی اقدام ہے۔ دابستانِ اقبال کا بنیادی ہدف بھی یہی ہے کہ اپنی صورتحال کے ہر پہلو میں اقبال سے ایک مفصل رہنمائی لینے کا عمل جاری رکھا جائے اور اس عمل کو سوسائٹی کے بااثر افراد اور طبقات تک پھیلانے کی کوشش بھی ہو۔

”علامہ اقبال اور قادیانیت”کے موضوع پر پُرمغز اور مدلل خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر وحید الزمان نے ایسے رازوں سے پردہ فاش ،اور حقائق کو بے نقاب کیا جس کو جان کر فتنہ قادیانیت شرمندگی سے حواس باختہ ہوجائیں۔ ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ قادنیوں کے خلاف علامہ اقبال کے نظریات انکے خطوط، مضامین ،تقاریر اور شاعری کے ذریعے واضح ہیں ، اپنے ایک خط میں علامہ اقبال لکھتے ہیں کہ (مفہوم)” قادیانیت کی تحریک منافق ہے جو کافر سے زیادہ خطرناک ہے”۔ اقبال نے1902 سب سے پہلے قادیانیت پر وار کیا۔ 1902ء میں انجمن حمایت اسلام کے جلسے میں انہوں نے مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ:

اے کہ بعداز تو نبوت شد بہ ہر مفہوم شرک ۔۔۔بزم را روشن ز نور شمع عرفان کردہ

1903ء انجمن حمایت اسلام کے جلسے میں ”فریاد امت” منعقدہ مارچ1903ء میں اقبال نے ایک نظم پڑھی جس کا دوسرا عنوان ا برگہربار تھا۔ اس میں انہوں نے یہ شعر پڑھا۔

مجھ کو انکار نہیں آمد مہدی سے مگر۔۔۔غیر ممکن ہے کوئی مثل ہو پیدا تیرا
اقبال نے اس شعر کے ذریعے مرزا قادیانی کے اس دعوے کو رد کردیا کہ وہ مثل مسیح یا مثل محمد ہے۔

Dr. Waheed Uz Zaman Tariq
Dr. Waheed Uz Zaman Tariq

اقبال نے1916ء میں ایک بیان میں کہا: ”جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی ایسے نبی کا قائل ہوجس کا انکار مستلزم کفر ہو تووہ خارج از اسلام ہوگا۔ اگر قادیانی جماعت کا بھی یہی عقیدہ ہے تو وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہے” ۔فرماتے ہیں کہ

غدار وطن اس کو بتاتے ہیں برہمن
انگریز سمجھتا ہے مسلماں کو گداگر
پنجاب کے ارباب نبوت کی شریعت
کہتی ہے کہ یہ مومن پارینہ ہے کافر
آوازہ حق اٹھتا ہے کب اور کدھر سے
مسکیں دلکم مائدہ دریں کشمکش اندر

علامہ اقبال نے 1935کے ایک انگریزی مضمون میں حکومت برطانیہ کو آئینی طریقے سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی جو تجویز پیش کی تھی،جو الحمداللہ 1974میں سرخرو ہوئی اور یوں پاکستان میں قادیانیوں کو غیرمسلم اور مرتد قرار دیدیا گیا۔

لکھتا ہوں خون دل سے یہ الفاظ احمریں
بعد از رسول ہاشمیۖ کوئی نبی نہیں

سید نذیر نیازی کے نام خط میں انہوں نے لکھا ”ختم نبوت کے معنی یہ ہیں کہ کوئی شخص بعد اسلام اگر یہ دعوی کرے کہ مجھ میں ہر دو اجزا نبوت کے موجود ہیں یعنی یہ کہ مجھے الہام و غیرہ ہوتا ہے اور میری جماعت میں داخل نہ ہونے والا کافر ہے تو وہ شخص کازب ہے اور واجب القتل مسیلمہ کذاب کو اسی بناء پر قتل کیا گیا تھا(انوار اقبال مرتبہ بشیر احمد ڈار)” اِس موقعہ پر پروفیسر وحیدالزمان طارق نے شورش کشمیری کی کتاب ”فیضان ِ اقبال” سے کچھ حوالہ جات اوراقتباسات پیش کئے ۔” اور باتوں کے علاوہ ختمِ نبوت کا مطلب یہ ہے کہ روحانی زندگی میں جس کے انکار کی سزا جہنم ہے، ذاتی سند ختم ہوچکی ہے(لائٹ کے جواب میں)”،”انسانیت کے تمدنی تاریخ میں غالباً ختم نبوت کا تخیل سب سے انوکھا ہے اس کا صیح اندازہ مغرب اور ایشا کے موبدانہ تمدن کی تاریخ کے مطالعہ سے ہوسکتا ہے ،موبدانہ تمدن میں زر تشتی، یہودی، نصرانی اور صابی تمام مذاہب شامل ہیں(قادیانیت اور اسلام، بہ جواب نہرو)”،”دینیاتی نقطہ نظر سے اس نظریے کو ہم یوں بیان کر سکتے ہیں ۔ اسلام کی اجتماعی اور سیاسی تنظیم میں محمدۖ کے بعد کسی ایسے الہام کا امکان ہی نہیں ،جس سے انکار کفر کو مستلزم ہو۔جوشخص ایسے الہام کا دعوی کرتا ہے وہ اسلام سے غداری کرتا ہے ”،”جب کوئی شخص ایسے ملحدانہ نظریوں کو رواج دیتا ہے، جس سے نظامِ اجتماعی خطرہ میں پڑ جاتا ہے تو ایک آزاد اسلامی ریاست پر اُس کا انسداد لازم ہوجاتا ہے (پنڈت نہرو کے جواب میں)”،”جہاں تک مجھے معلوم، بروز کا مسئلہ عجمی مسلمانوں کا ایجاد ہے اور اصل اس کی آرین ہے، میری رائے میں اس مسئلہ کی تاریخی تحقیق قادیانیت کا خاتمہ کرنے کے لئے کافی ہے(پروفیسر الیاس برنی کے نام)”،”قادیانی نظریہ ایک جدید نبوت کے اختراع سے قادیانی افکار کو ایک ایسی راہ پر ڈال دیتا ہے کہ اس سے نبوتِ محمدیہ کے کامل و اکمل بد کی تفصیل بیان کی ۔ اسی سال قادیانیت کے متعلق پہلا بیان دیا، پیر کا دن تھا اور مئی کی چھ تاریخ(عبدالرشید طارق، ملفوظات)”،”مسلمان ان تحریکوں کے معاملہ میں زیادہ حساس ہیں جو ان کی وحدت کے لئے خطرناک ہوں۔ چناں چہ ہر ایسی مذہبی جماعت جو تاریخی طور پر اسلام سے وابستہ ہو لیکن اپنی بنا نئی نبوت پر رکھے اور اس کے الہامات پر اعتقاد نہ رکھنے والے تمام مسلمانوں کو بزعم خود کافر قرار دے ، مسلمان اسے سلام کی وحدت کے لئے ایک خطرہ تصور کرتے ہیں۔ اسلامی وحدت ختمِ نبوت ہی سے استوار ہوتی ہے۔

علامہ اقبال کا خط بہ نام نذیر نیازی میں لکھا ہے”ختم نبوت کے معنی یہ ہیں کہ کوئی شخص بعد ِ اسلام اگر یہ دعویٰ کرے کہ مجھ میں ہر دو اجزا نبوت کے موجود ہیں یعنی یہ کہ مجھے الہام وغیرہ ہوتا ہے اور میری جماعت میں داخل نہ ہونے والا کافر ہے تو وہ شخص کا ذب ہے اور واجب القتل ۔ مسیلمہ کذاب کو اسی بنا پر قتل کیا گیا تھا۔”جبکہ مولانہ مدنی کے جواب میںفرماتے ہیں کہ ”قادیانی نظریہ ایک جدید نبوت کے اختراع سے قادیانی افکار کو ایک ایسی راہ پر ڈال دیتا ہے کہ اس سے نبوت محمدیہ کے کامل و اکمل ہونے کے انکار کی راہ کھلتی ہے”،پنڈت جواہر لعل کے نام اپنے خط میں اقبال واضح طور پر لکھتے ہیں کہ” میں اس باب میں کوئی شک و شبہ اپنے دل میں نہیں رکھتا کہ یہ احمدی، اسلام اور ہندوستان دونوں کے غدار ہیں”۔ فرمایا”الیوم اکملت لکم دینکم”کے بعد اجرائے نبوت کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی ۔ قادیانی اسلاف کی تحریروں کو محرف کر دیتے ہیں (خضر تمیمی ، ملفوظات) فتنہ قادیانیت کے بارے میں علامہ اقبال کے ان واضح نظریات نے قادیانیوں کی کمر توڑ دی ، وہ اور تو کچھ نہ کر سکے لیکن اقبال کے ناخلف قادیانی بھتیجے شیخ اعجاز،جس کے اپنی بیوی بچے بھی کبھی قادیانیت کی طرف مائل نہ ہوئے، کے ذریعے علامہ اقبال کے خاندان کوقادیانی ثابت کرکے علامہ اقبال اور انکے خاندان کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ تا کہ اقبال کے افکار و نظریات متنازعہ ہو کر اپنی اہمیت کھو دیں ۔ اس سلسلے میں شیخ اعجاز ملعون نے ایک کتاب ”مظلوم اقبال”بھی تحریر کی جس کا مقصد اقبال کے خاندان کو قادیانی ثابت کرنا تھا لیکن قادیانی بھتیجے کے بھانجے اور ختم نبوت کے شیدائی خالد مظہر صوفی نے اپنے ماموں کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس سازش کو بے نقاب کر دیا۔

علاوہ ازیں علامہ اقبال کے فرزندجاوید اقبال(مرحوم)نے بھی اپنی کتاب ”زندہ اور ”میں خاندانِ اقبال کے قادیانی ہونے کی تردید کی ہے ۔ خاندان اقبال سے ایک اور معتبر گواہی ناخلف بھتیجے شیخ اعجاز کے بہنوئی جو علامہ اقبال کے بڑے بھائی شیخ عطاء محمد کے داماد ہیں (ڈاکٹر نظیرصوفی )لکھتے ہیں کہ ”یہ کہنا کہ علامہ کے خاندان کے کئی افراد نے مرزائیت قبول کر لی تھی ، سراسر جھوٹ ہے ، حضرت علامہ کے والد، والدہ، چچا،چچی، بہنیں اور بھائی اور انکی اولادیں سب ہی سنی مسلمان تھے اور ہیں ،سوائیے ایک بھیتجے کے جہ کہ ترقی کیلئے چودھری ظفر اللہ کے زیر اثر چھ بہن ،بھائیوں میں سے اکلوتا قادیانی بن گیا”۔ صحبتش با عصر حاضر در گرفت۔۔حرف دین را از دو پیغمبر گرفت آن ز ایران بود و این ہندی نژاد ۔۔آن ز حج بیگانہ و این از جہاد تا جہاد و حج نماند از واجبات۔۔رفت جان از پیکر صوم و صات
روح چون رفت از صلوات واز صیام۔۔فرد ناہموار و ملت بی نظام
سینہ ہا از گرمی قرآن تھی۔۔از چینن مردان چہ امید بھی تقریب کے اختتام بھی سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا ۔جس میں ڈاکٹر وحیدالزمان طارق کے حاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔شرکاء نے نہایت اہم اور حساس موضوع پر تقریب کے اہتمام پر دابستان کی منتظم اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Haseeb Ejaz Ashir
Haseeb Ejaz Ashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:
Tags:
Media motion Qadianiat universe تحریک صحافت علامہ اقبال قادیانیت کائنات
Shaheer Sialvi
Previous Post ناموسِ رسالت کا دفاع ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے، شہیر سیالوی
Next Post عمران کا دعوی 10 کی ارب پیشکش اور پاناما
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close