
ٹیکساس (جیوڈیسک) )امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ٹیکساس میں سنگل انجن سیسنا ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرتے چلتی کار سے جا ٹکرایا جس سے کار سوار شخص زخمی ہوگیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔
حکام کے مطابق پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول انتظامیہ کو اطلاع کی تھی کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ رہی ہے ، حادثے میں طیارے کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔
