
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے شام کے اعتدال پسند باغیوں کی تربیت کیلئے کانگریس سے 50 کروڑ ڈالر کی امداد منظور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں صدر اوباما کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شام کے لوگوں کے دفاع اور اپوزیشن کے ماتحت علاقوں کو مستحکم کرنے کے لیے پینٹاگون سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
شام کیلئے یہ رقم اردن ، لبنان ، ترکی اور عراق میں انسداد دہشتگردی کیلئے تجویز کردہ ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر میں سے مختص کی جائے گی۔
اس رقم سے شامی باغیوں کو اسد حکومت کیخلاف اسلحہ اور تربیت فراہم کی جائے گی ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج جدہ میں شامی اپوزیشن رہنما احمد جربا سے ملاقات کریں گے۔
