
واشنگٹن (جیوڈیسک) اگلے ماہ باضابطہ طور پر امریکی میڈیا پر ایک دستاویزی فلم نشر کی جائے گی جس میں سابق القاعدہ رہنماء اسامہ بن لادن کو مارنے والے بحریہ سیل کی شناخت ظاہر کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکیومنٹری میں اس شخص کا انٹرویو بھی دکھایا جائے گا جس نے اسامہ کو نشانہ بنایا۔ ڈاکیومنٹری فلم میں اسامہ کے جسم کے اعضا بھی دکھائے جائیں گے۔
