Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امریکی دھمکیاں اور جماعة الدعوة کیخلاف کاروائی

January 2, 2018 0 1 min read
Jamaat-ud-Dawa
Donald Trump
Donald Trump

تحریر: منذر حبیب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے دھمکی آمیز پیغام جاری کیا ہے کہ امریکہ نے پندرہ سال میں تینتیس ارب ڈالر سے زائد امداد دیکر بے وقوفی کی ہے لہٰذا آئندہ پاکستان کو کسی قسم کی کوئی امداد نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پاکستانی قیادت امریکی حکام کو بے وقوف سمجھتی ہے۔ وہ ایسے لوگوں کو اپنے ملک میں پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں جنہیں ہم افغانستان میں نشانہ بنا رہے ہیں۔اس لئے اب ایسا نہیں چلے گا۔ ٹرمپ جب سے برسراقتدار آئے ہیں ان کا واضح جھکائو انڈیا کی جانب ہے اور پاکستان کو مسلسل دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے جب جنوبی ایشیا کیلئے اپنی پالیسی کا اعلان کیا تو اس میں بھی صاف طور پر کہا کہ پاکستان خطہ میں بھارتی کردار کو تسلیم کرے۔اسی طرح افغانستان میں ہندوستانی فوجوں لا کر بٹھا دیا گیا ہے جو قونصل خانوں کے نام پر دہشت گردی کے اڈے چلا رہے ہیں اور بلوچستان، سندھ و دملک کے دیگر حصوں میں تخریب کاری کیلئے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان میں داخل کیا جارہا ہے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان کو میدان جنگ بنانے کیلئے داعش جیسی تنظیموں کو بھی افغانستان میں بہت زیادہ پروموٹ کیاجارہا ہے اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ امریکی شہ کا ہی نتیجہ ہے کہ ایک طرف بھارت سرحدوں پرپاکستان کیلئے مسائل کھڑے کر رہا ہے تو دوسری جانب افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ امریکی صدر نے رواں سال کی پہلی ٹویٹ میں پاکستان کیخلاف گمراہ گن الزامات لگائے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے تو امریکیوں کی طرف سے شروع کر دہ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ کا حصہ بنا کرخود اپنا بہت نقصان کیاہے۔ ہزاروں کی تعداد میں افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں سے وابستہ اہلکاروں سمیت عام لوگوں کی شہادتیں ہوئیں۔ایک ایک دن میں کئی کئی دھماکے ہوئے اور بے گناہوں کا کون بہایا جاتا رہا۔ پاکستان کو 130ارب ڈالرسے زیادہ مالی نقصان ہوا مگر ٹرمپ یہ کہہ کر احسان جتلا رہے ہیں کہ ہم نے پاکستان کو تینتیس ارب ڈالر کی امداد دی ہے اس لئے وہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ افغانستان کی جنگ میں ہماری زمین، سڑکیں اور فضائیں استعمال کی گئیں۔ اس جنگ کی وجہ سے جس قدر ہمارا نقصان ہوا ہے امریکہ کی جانب سے دی گئی رقم تومحض اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ ویسے بھی امریکہ نے ا س دورانیے میں پاکستان کو اگر کچھ دیا ہے توکسی پر کوئی احسان نہیں کیا۔اس رقم سے تو ہماری سڑکوں کا ہونے والا نقصان پورا نہیں ہو سکتا۔

نائن الیون کے بعد پاکستانی حکمرانوں نے جب نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی بننے کا فیصلہ کیا تو محب وطن حلقوں کی جانب سے اس وقت ہی کہا گیا تھا کہ آپ یہ غلطی نہ کریں ۔ امریکہ بظاہر پاکستان سے دوستی کی بات کرتا ہے لیکن درحقیقت وہ بھارت کا فطری اتحادی ہے اور وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرے گا اور پھر یہی کچھ ہوا ہے۔ جب تک امریکہ کو اپنا مطلب تھا وہ برداشت کرتا رہا تاہم پوری فوجی قوت جھونکنے اور تمامتر وسائل استعمال کرنے کے باوجود اسے جب افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تو اس نے سارا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے دھمکی آمیز رویہ اختیار کر لیا ہے۔ پہلے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ جب امریکہ شراکت داری قائم رکھنا چاہتا ہے تو وہ پاکستان میں بھی ان گروہوں کیخلاف کاروائی دیکھنا چاہے گا جو اس کے مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ پاکستان ہر سال واشنگٹن سے ایک بڑی رقم وصول کرتا ہے اس لئے وہ امریکہ کی امداد کا پابند ہے۔گزشتہ ماہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ امریکی صدرنے اسلام آباد کو ”نوٹس”پر رکھ لیا اور خبردار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینا چھوڑ دے وگرنہ اسے بہت کچھ کھونا پڑے گا ۔امریکہ کی یہی وہ دھمکیاں تھیںجس پر پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی دوٹوک موقف اختیار کیا اور واضح طور پر کہاکہ پاکستان نے بہت کچھ کر لیا اب ڈومور امریکہ کو کرنا ہو گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے پہلے ہی کہہ دیاگیا تھا کہ پاکستان کو کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن سوال پاکستان کا سلامتی کا پیدا ہو تو پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اس حوالہ سے سب کا موقف ایک ہو گا۔ اب مشترکہ بیانیہ کا وقت آگیا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کیلئے ہم دو جنگیں لڑ چکے اب کسی اور کی نہیں صرف اپنی جنگ لڑیں گے۔ امریکہ کی ان دھمکیوں کے بعد عسکری قیادت کا تو واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آیا جس پر پوری پاکستانی قوم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں وطن عزیز کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے تا ہم دوسری جانب شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کی کوشش کرنے والی موجودہ حکومت ایک طرف تو یہ کہہ رہی ہے کہ وہ پاکستانی شہروں پر ہونیو الے ڈرون حملوں کا منہ توڑ جواب دے گی اوریہ کہ وہ ہر قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کیخلاف کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔

جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے سال 2017کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا تو بھارتی دبائو پر انہیں نظربند کر دیاگیاجس پر انہیں دس ماہ بعد لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے نتیجہ میں رہائی ملی۔ اب ایک بار پھر جب سال 2018ء کے آغاز پر انہوںنے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان کیا تو انڈیا کے شدید پروپیگنڈا اور امریکی دبائو پر اب جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کی ایمبولینسیں قبضہ میں لینے کی باتیں شروع کر دی گئی ہیں۔ حافظ محمد سعید کو نظربند کرتے وقت کہا گیا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے یہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یہ سب معاملات لاہور ہائی کورٹ میں زیر بحث رہے اور پھر اعلیٰ عدلیہ نے واضح طور پر یہ فیصلہ دیا کہ جماعةالدعوة کے سربراہ اور ان کے دیگر ساتھیوں پرلگائے گئے الزامات درست نہیں ہیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں اس امر کی بھی وضاحت کر دی ہے کہ جماعةالدعوة اور لشکر طیبہ دو الگ الگ تنظیمیں ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ حکومت جب چاہتی ہے جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کو لشکر طیبہ کا حصہ قرار دیکر اس کیخلاف اقدامات اٹھانا شروع کر دیتی ہے۔ ایف کی ایمبولینسیں ، مدارس اور دیگر اثاثے حکومت کی طرف سے تحویل میں لینے اور فنڈز جمع کرنے کی خبروں پر پاکستانی قوم میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ ایک عام پاکستانی سوچنے پر مجبور ہے کہ اگر حکومت واقعتا امریکی دھمکیوں کیخلاف افواج پاکستان کے ساتھ ایک پیج پرکھڑی ہے تو پھر کشمیریوں کی تحریک آزادی میں حصہ لینے اور رفاہی و فلاحی خدمات سرانجام دینے پرجماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کو نشانہ بنا کر بھارت و امریکہ کو خوش کرنے کی کوششیں کیوں جارہی ہیں؟۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا یہ کہنا کہ فلاح انسانیت اور جماعةالدعوة کیخلاف کاروائی امریکی دبائو پر نہیں کی جارہی ‘ درست نہیں ہے۔

Jamaat-ud-Dawa
Jamaat-ud-Dawa

حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے جس طرح مودی سرکار سے یکطرفہ دوستی نبھانے اوربھارت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی حرکتیں کی ہیں ماضی میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ایسے موقع پرجب قوم کو امریکی وبھارتی جارحیت کیخلاف متحد کرنے کی ضرورت ہے حکومت نے متنازعہ اقدامات اٹھانے کا عمل شروع کر دیا ہے جس کی تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ جماعةالدعوة کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے کہا ہے کہ اگر حکومت بھارتی و امریکی دبائو پر ان کی جماعت کیخلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو وہ عدالتوں میں جائیں گے اور بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔ میں سمجھتاہوں کہ عدالتوں میں جانا ان کا قانونی حق ہے اور ماضی کی طرح اب بھی اللہ تعالیٰ انہیں ان شاء اللہ ضرور سرخرو کرے گا لیکن نواز حکومت جو پہلے ہی ختم نبوت قانون میں ترمیم اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کمر میں خنجر گھونپنے کی وجہ سے عوامی سطح پر زیر عتاب ہے نا صرف یہ کہ اس کی اپنی سیاست کا بیڑہ غرق ہو گا بلکہ اس سے ملکی سلامتی و استحکام کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عسکری قیادت کی طرح سیاسی لیڈرشپ بھی بالغ نظری کا ثبوت دے اور اس بات کا خیال دل سے نکال دے کہ امریکہ کو راضی کرنے سے ہی وہ اقتدار کے سنگھاسن پر بیٹھ سکیں گے۔ دنیا کے حالات اب تبدیل ہو چکے اور نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں اب اسے ہی اقتدار ملے گا جو اس ملک کیلئے سوچے گااور اس حوالہ سے کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا۔

تحریر: منذر حبیب

Share this:
Tags:
American president pakistan threats امریکی صدر پاکستان دھمکیاں ڈونلڈ ٹرمپ کاروائی
Pakistan - America
Previous Post ہوشیار پاکستانی اور بیوقوف امریکی
Next Post اپنی گور اپنے ہاتھوں؟
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close