
نیواڈا (جیوڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا کے ایک ہسپتال میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
نیواڈا کے شہر رینو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ڈپٹی پولیس چیف ٹوم روبنسن کے مطابق پولیس کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ہے، پولیس نے واقعے کی مذید تفصلات نہیں بتائیں۔
