
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں دلی کی کوئی بھی جماعت اکثریتی ووٹ حاصل نہ کر سکی، بھارتی جنتا پارٹی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو دلی میں حکومت سازی کیلئے ایک دوسرے کی ضرورت ہو گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلی میں ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرسکی، جس کے باعث اتحادی حکومت بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ نئی دلی کی اسمبلی کی مدت آج پوری ہو رہی ہےَ
دوسری جانب دلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جھنگ آج گورنر راج نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ عام آدمی پارٹی دلی میں حکومت بنائے گی یا نہیں، اب تک واضح نہیں ہو سکا، عام آدمی پارٹی نے کانگریس سے الحاق کے لیے عوام کی رائے جاننے کیلئے ایس ایم ایس مہم اتوار کو شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس کے بعد ہی عام آدمی پارٹی حکومت سازی کے لیے فیصلہ کرے گی۔
