
نیویارک (جیوڈیسک) فٹ با ل ایسا مقبول کھیل ہے جو دنیا بھر میں شوق سے کھیلا جا تاہے مگر امریکی ریاست فلوریڈا کے چڑیا گھرمیں ایک ایسا زندہ دل سفید ٹائیگر بھی مو جود ہے جس کا محبوب مشغلہ فٹ با ل کھیلنا ہے۔
یہ سفید ٹائیگر اپنے پنجرے میں بیٹھا بے چینی سے سرخ رنگ کی فٹ بال کے ملنے کا انتظار کرتا ہے اور جیسے ہی اس کی جانب فٹ با ل اچھالا جاتاہے یہ سب کچھ بھول کر اس کے ساتھ ماہر فٹ با لر کی طرح کھیلنے میں مصروف ہو جاتاہے۔
اپنے پنجوں سے فٹ با ل کو دھکیلتے اور اچھالتے یہ ٹائیگربے حد دلکش انداز میں گھاس میں کود کر کھیلتا ہے جس کے باعث اس چڑیا گھر میں آنے والے تما م سیاح اس کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں۔
