
لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ اور ویلز میں نافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت جبری شادی کرانا قانونی طور پر جرم تصور ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں ہر سال تقریباً آٹھ ہزار نوجوانوں اور لڑکیوں کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔ لیکن اب اس نئے قانون کے تحت انگلینڈ اور ویلز میں جبری شادی کروانا جرم تصور کیا جائے گا۔
