
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران شام کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پوپ فرانسیس اور شاہ عبداللہ کی بیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ شام کے مسئلہ کا حل سفارتکاری کے ذریعے نکالا جائے۔
یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں بے گھر ہونے والی لاکھوں مہاجریں پڑوسی ملک اردن میں پناہ گزین ہیں۔ جس کی وجہ سے اس معیشت پر بوجھ پڑا ہے اور اس نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کے لیے امدادی رقوم دینے کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔
