
امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکا کا ایک اور راز فاش کر دیا۔ امریکا چون ارب سے زائد رقم جاسوسی پروگرام پر صرف کرتا ہے۔ امریکا کے مقامی جریدے کے مطابق امریکی اہلکار اسنوڈن نے ایک سو اٹہتر صفحات پر مشتمل انتہائی خفیہ معلومات جریدے کو فراہم کردیں۔ جس سے کئی امریکی راز فاش ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نو ستمبر کے واقعے کے بعد امریکا نے اپنے خفیہ بجٹ میں بے پناہ اضافہ کیا۔ جسے مخفی رکھا گیا امریکی دفاعی نظام میں خفیہ نگرانی اولین ترجیح ہے۔ جس میں حریف ممالک کی معلومات چرانا، انٹرنیٹ سرورز کو تباہ اور معلوماتی نظام کو ہیک کرنا امریکی مفادات میں شامل ہیں۔ رپورٹ سے مزید راز بھی افشاں ہوں گے۔
