
لندن (جیوڈیسک) ایکواڈور نے کہا ہے کہ جولین اسانچ کیخلاف برطانیہ کا رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایکواڈور نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے وکی لیکس بانی جولین اسانچ پر سفری پابندی عائد کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایکواڈور میں وزیر خارجہ کوئیتو نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ایکواڈور نے ایک سال قبل جولین اسانچ کو سیاسی پناہ دینے کی ضمانت دی تھی لیکن برطانوی حکومت انہیں ایکواڈور آنے کی اجازت نہیں دے رہی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ 41 سالہ جولین اسانچ نے لندن میں ایکواڈور سفارتخانے میں گزشتہ ایک سال سے پناہ لے رکھی ہے جولین سویڈن حکومت کو جنسی سکینڈل میں مطلوب ہیں اور برطانیہ نے انہیں سویڈن کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
