
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا شام کو نو فلائی زون قرار دینے پر غور کر رہا ہے امریکا شام کو نو فلائی زون قرار دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے پینٹاگون سے شام کو نو فلائی زون قرار دینے کا منصوبہ تیار کرنے کا کہہ دیا ہے۔
جبکہ وائٹ ہاس کی یہ درخواست وزیر خارجہ جان کیری کے سامنے ان کے مشرق وسطی کے دورے سے قبل پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما فوجی مداخلت کے بغیر حل کیلئے کوشاں ہیں۔
