
امریکا (جیوڈیسک) امریکا ایڈورڈ سنوڈن کو یہ اعزاز امریکا کے جاسوسی کے انتہائی خفیہ پروگرام کا پردہ چاک کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ عاصمہ جہانگیر کو یہ ایوارڈ دے کر پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
یہ دراصل سویڈن کا انسانی حقوق کا ایوارڈ ہے جسے، دی رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ اورمتبادل نوبل انعام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایڈورڈ سنوڈن کے لیے اس اعزاز کا اعلان سویڈن کی وزارتِ خارجہ کے لیے ایک سفارتی محاذ کھڑا کر سکتا ہے۔
اس ایوارڈ کے مالیت دو لاکھ دس ہزار ڈالر ہے جس میں پاکستان کی انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر، ایشیئن ہیومین رائٹس کمیشن کے باسل فیرنینڈو اور امریکی ماہرِ ماحولیات بِل مکیبن بھی حصے دار ہیں۔ اعزازات رواں برس یکم دسمبر کو ایک تقریب میں دیے جائیں گے جو سٹاک ہوم میں منعقد ہو گی۔
