Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دمہ۔۔۔۔ سردی اور دھند کا تحفہ

November 8, 2016November 8, 2016 0 1 min read
Fog
Fog
Fog

تحریر : کہکشاں صابر
اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ھم کو چار موسموں سے نوازا ہیں یہ چاروں موسم ہی اپنے اندر ایک خوبصورتی اور دلکش انداز رکھتے ہیں لیکن سردیو ں کی سرد ہوائیں اور دھند جہاں کچھ لوگوں کے لئے زندگی اور انجوئمینٹ کا نام ہے وہی کچھ لوگوں کے لئے یہ موسم بے سکونی اور تکلیف کا باعث بھی ہے( مطلب کچھ فائدے بھی اور کچھ نقصاں بھی) دمے کے مریضوں کے لیے سردیوں کے شروع اور آخر کے دن بہت تکلیف کا باعث ھوتے ہیں خاص طور پہ دھند کے چند ایام۔۔۔۔۔۔۔ قدرت نے ہر موسم کی اپنی افادیت رکھی ہے ، مخلوق خدا ان موسموں سے لطف اندوز بھی ہوتی ہے مگر موسم کی تبدیلی انسانوں کے مزاج کے علاوہ ان کی صحت پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور وہی انسان موسم کی تبدیلی کی شدت کی لپیٹ میں آتے ہیں جن میں موسمی وائرس اور بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرنے کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے موسم سرد ہونے پر لوگوں کے کھانے پینے اور پہننے کے معمولات میں چھوٹی بڑی کئی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔ ویسے ہی، کچھ بیماریاں بھی لوگوں کو سردیوں میں زیادہ تنگ کر سکتی ہیں۔

سردی کی شدت بڑھتے ہی سانس، سینے ،دمہ اور جلد کے امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے گھر کے چھوٹوں بڑوں سب کے لیے کئی طرح کی پریشانی کا باعث بنتی ہیں خصو ¿صا دمہ کے مریضوں کے لیے۔۔۔۔۔
ایک دائمی بیماری کے ساتھ جینا کوئی مذاق نہیں ہے۔۔عام طور پر دائمی بیماریوں کے بارے میں جب بھی بات چیت ہوتی ھے، تو ان کی علامات اور علاج کے بارے میں ہوتی ہے۔

دمہ کیا ہے۔۔۔ دَمہ(استھما Asthama & COPD،)یونانی لفظ ازما”AZMA” سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں ”سانس کا پھولنا”۔ چونکہ دمہ میں مبتلا مریض کی سانس پھولتی ہے اور وہ ہانپنے لگتاہے اسلیے اس بیماری کو استھما کا نام دیا گیا ہے۔ دمہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں مریض پورے طبعی طریقے سے سانس لینے میں دشواری محسوس کرتاھے اور کھانسے لگتاہے جس کی وجہ ہوا کی نالیوں کا سکڑ کرتنگ ہوجاناہے سانس کی نالیوں سے ایک خاص قسم کی آواز ”ویز”نکلتی ہے اور مریض کو سانس لینے میں تکلیف اوردشواری محسوس ہوتی ہے چھاتی پر دباو ¿ محسوس ہوتاہے اور دمہ کا حملہ شروع ہوتے ہی مریض بے قراری کی حالت میں ہانپنے لگتاہے ، اس کے چہرے سے پریشانی کے آثار ٹپکنے لگتے ہیں اور وہ تازہ ہوا (آکسیجن)کی تلاش میں ہاتھ پیر مارتے ہوئے دکھائی دیتاہے۔ چند ثانیوں بعد مریض ایک ”خصوصی پوزیشن ” اختیار کرلیتاہے جس سے اسے قدرے راحت ملتی ہے اس دوران دوائیوں کا استعمال کرنے سے وہ تھوڑی دیر بعد پھر سے نارمل دکھائی دیتاہے۔ دمہ کا حملہ کسی وجہ سے کسی بھی وقت ہوسکتاہے۔ ہر وقت مناسب علاج ملنے سے مریض کو فوری راحت ملتی ہے لیکن کبھی کبھی مریض پے درپے حملوں کا شکار ہوتاہے۔ اسے سٹیٹس استھمیٹکس کہتے ہیں۔ یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے جس کا علاج ماہرین ہسپتال میں کرتے ہے ورنہ یہ حالت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے دمہ کے خاتمے کے لیے کوئی مخصوص علاج نہیں ہے مگر اسے مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔جسمانی جانچ اور میڈیکل ٹیسٹ کے ذریعے سے استھما کی پہچا ن ہوتی ہے۔خون کی جانچ،ایکسرے،خون میں آکسیجن کے مقدار کی جانچ،پھیپھڑوں کی حرکت کی جانچ،اسپائرومیٹری اور الرجی ٹیسٹ کے ذریعے دمہ کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

دمہ کی روک تھام دو طریقوں سے کی جاسکتی ھے۔ایک علاج اور دوسرے تدبیر۔۔۔۔٭ تدبیر یہ ہے کہ مریض کو اپنے روزمرہ کے معمولات تبدیل کرنا ہوں گے 1998?سے ہر سال مئی کے پہلے منگل کو پوری دنیامیں Global Initiative For Asthama کی جانب سے استھما ڈے منایا جاتا ہے۔پوری دنیا میں اس دن مختلف کمپنیاں،سینٹرس اور سماجی فلاح وبہبود کے ادارے عوام میں دمہ کے متعلق ضروری باتیں لیکچرز،پمفلٹ ،کانفرسوں اور سمیناروں کے ذریعے پیش کرتی ہیں تاکہ عوام وخواص میں اس مرض کے متعلق بیداری پیدا ہواور ہر کوئی اس سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔

Asthma
Asthma

عام بیماری۔۔۔٭ دمہ ایک عام بیماری ہے جو کسی بھی عمر میں لاحق ہوسکتی ہے۔ کل آبادی میں دس سے بارہ فیصد بچے اور پانچ سے سات فیصد بڑے اس بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں یہ بیماری کسی بھی عمر میں انسان پر حملہ کرسکتی ہے۔ تاہم ماہرینِ صحّت اسے تین خانوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک Atopic Asthma ہے، جس کا سبب الرجی ہے۔ دوسری Non Atopic Asthma ہے، جس کا خطرہ نوعمری میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ غذا یا کسی دوائی کا ری ایکشن بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد بچپن سے بڑھاپے تک رہنے والی شکایت ہے، جسے ہم مستقل دمہ کہتے ہیں۔ اس میں مریض پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار بھی ہوسکتا ہے مختلف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ بیماری زیادہ تر بچوں اور (سن بلوعت سے قبل)نوجوانوں کو اپنی گرفت میں لیتی ہے۔ بچوں میں یہ بیماری یا تو ایک مستقل بیماری کا روپ دھارلیتی ہے یا سن بلوغت کے بعد خود بخود غائب ہوجاتی ہے۔

ایک اور تحقیق کے مطابق ثابت کیا جاچکاہے کہ ا گرچہ یہ بیماری عمر کے کسی بھی موڑپر گھیرلیتی ہے مگر پچاس فیصد افراد عمر کے دسویں سال سے پہلے ہی اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جہاں تک بالغ افراد کا تعلق ھے مرد وزن یکساں طور متاثر ہوتے ہیں مگر بچوں میں لڑکوں ،لڑکیوں کا تناسب 1۔2ہے یعنی لڑکوں میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی ہے۔اس کی عام علامات میں سانس لینے میں دشواری، عملِ تنفس کے دوران حلق سے مخصوص ا?وازیں نکلنا، سانس پھولنا اور کھانسی شامل ہیں اور یہ تمام تکالیف رات کے وقت شدید ہو جاتی ہیں۔ دمے کی شدت کی صورت میں سانس کی نالیاں بہت زیادہ سکڑ جاتی ہیں۔ اس کی وجہ ان ہوا دار نالیوں کے گرد موجود پٹھوں کا سخت ہو جانا ہے۔ اس صورت میں مریض سانس لینے میں شدید دشواری محسوس کرتا ہے، جب کہ مسلسل کھانسی سے اس کی زندگی تکلیف دہ ہو جاتی ہے اور معمولات پر اس کا برا اثر پڑتا ہے۔ خاص طور پر رات کے وقت دمے کے مریض کو شدید کھانسی ہوتی ہے اور وہ بھرپور نیند سے محروم رہتا ہے۔

دمے کی اقسام۔۔۔۔٭ دمہ خارجی ، ظاہری یا حساسیتی Atopic Asthma زیادہ عام ہے جو عام طورپر بچپن میں ہی شروع ہو تاہے اس قسم کے دمہ میں مبتلا بچے اور ان کے قریبی رشتہ دار کسی خاص قسم کی حساسیت (الرجی) کے شکار ہوتے ہیں۔ ایسے بچوں کو وقتاً فوقتاً مختلف چیزوں کیساتھ الرجی ہوتی ہے۔ جو خاص محرکات خارجی ان کے اندر حساسیت پیدا کرتے ہیں ان میں زرِ گل (پھولوں کا ریزہ)گھروں کے اندر اٹھنے والے گرد وغبار میں باریک کیڑے مکوڑے ، جانوروں کی گندگی ، تکیوں اور کمبلوں میں بھرے ہوئے جانور وں کے پر ، مختلف قسم کی غذائیں اور کچھ کیمیائی مادے قابل ذکر ہیں۔ یہ چیزیں یا ان کی بوسانس لیتے وقت پھیپھڑوں میں چلی جاتی ہیں اور حساسیت پیدا ہوجاتی ہے جس سے دمہ کا حملہ شروع ہوتاہے دمہ باطنی ، داخلی یا غیر حساسیتی Non Atopic Asthma دمہ کی یہ قسم سن بلوغت کے بعد شروع ہوتی ہے اس میں فرد نہ تو خود کسی حساسیت کا شکار ہوتاہے اور نہ ہی اس کا کوئی قریبی رشتہ کسی خاص حساسیت کا شکار ہوتا ہے۔

ان افراد میں دمہ کا حملہ کسی وائرسی انفکشن کے بعد شروع ہوتاہے۔ ان افراد میں قابل ذکر محرکات خارجی نہیں ہوتے ہیں لیکن دس فیصد مریض دوائیوں کے لئے حساس بن جاتے ہیں جن میں اسپرین قابل ذکر ہے یعنی اگر یہ لوگ اسپرین استعمال کریں تو ان پر دمہ کا حملہ ہوسکتاہے۔ یہ دمہ کی ایک اور قسم بھی ہے جو کچھ خاص دوائیاں استعمال کرنے سے شروع ہوتاہے اس کے علاوہ ایک اور قسم کا دمہ ہے جسے مخلوط قسم کہتے ہیں۔ جس میں مریض نہ اولین اور نہ دوئمی قسم میں فٹ ہوتا ہے۔

الرجی یا حساسیت انسانی جسم کے کسی بھی حصہ کا غیر معمولی رد عمل ہے جو کسی بیرونی حالت کی وجہ سے واقع ہوتاہے جبکہ دمہ نتیجہ ہے الرجی کا جس کا تعلق سانس کی نالیوں سے ہے۔دمہ جہاں سانس کی نالی اور پھیپھڑوں سے تعلق رکھتاھے الرجی جسم کے کسی بھی حصہ کا عکس ہو سکتا ہے۔طریقہ علاج۔۔۔۔٭ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مختلف احتیاطوں سے اس تکلیف میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر اس مسئلے کا شکار افراد کے پھیپھڑوں کی صحت برقرار رکھنے اور دمے کو بگڑنے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دمے کے علاج میں ادویہ کے ذریعے ہوا کی نالیوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایسی ادویہ کو ہوا کی نالیوں اور پھیپھڑوں تک پہنچانے کے لیے انہیلر اور نیبولائزر کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔ انہیلر کو ڈاکٹر دمے کے حملے کی صورت میں فوری کارگر اور مو?ثر طریقہ مانتے ہیں اس کے ذریعے سانس کی نالیوں میں داخل ہونے والی دوا کی کم مقدار سے بھی زیادہ ا?رام پہنچتا ھے۔ تاہم بہت سے مریض اس کا درست استعمال نہیں کرتے اور انہیلر کے ذریعے لی جانے والی دوا کے مو?ثر نتائج سے محروم رہتے ہیں۔ مریض کو چاہیے کہ وہ اپنے ڈاکٹر سے انہیلر کا درست استعمال سیکھےجو دوائیاں مریض کے لئے تجویز کی جائیں ان پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے اور کبھی بھی کسی بھی صورت میں دوائیوں کی تعداد نہ از خود کم کرے نہ زیادہ اور تب تک دوائیوں کا استعمال جاری کیا جائے جب تک ڈاکٹر ہدایت دے کوئی بھی دوائی ڈاکٹری مشورہ کے بغیر استعمال نہ کرے اس کے ساتھ دمے کے مریض کو سانس کی نالیوں سے بلغم نکالنے والی اور اینٹی الرجی ادویات بھی دی جاتی ہیں۔

ہر مرض کی طرح دمے کے شکار افراد کو بھی غذا میں پرہیز کرنا پڑتا ھے۔ اس کے ساتھ چند احتیاطی تدابیر اپنانا بھی ضروری ہیں۔ اس مسئلے میں گرفتار افراد کو گھر سے باہر ماسک استعمال کرنا چاہیے بچوں کے اسپتال میں کام کرنے والے ماہرین امراضِ اطفال کی متفقہ رائے ہے کہ جو بچے کسی خاص قسم کی الرجی کے شکار ہوں اور دمہ کے مرض میں مبتلا ہوں ان کے لئے سردیوں کے موسم میں احتیاط برتنا لازمی ہے۔موسم سرما کے آغاز میں درجہ حرارت میں تغیر ہونے کی وجہ سے بچوں میں دمہ کے حملوں میں اضافہ ہوتاہے۔ ان بچوں کو سردی کے موسم میں (خاص کر صبح و شام کے وقت)گھر سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جانی چاہئے اور نہ سڑکوں اور باغوں میں کرکٹ یا کوئی اور کھیل کھیلنے کے لئے اجازت دی جائے۔

Foggy and Cold Weather
Foggy and Cold Weather

ان بچوں کو فضائی آلودگی ، دھوئیں ، بو، آلودہ غذاو ¿ں اور کیڑے مکوڑوں سے دور رکھنا چاہئے ، ایسے بچوں کو کانگڑی کا استعمال نہ کرنے دیا جائے اور جن کمروں میں لکڑی ، کوئلہ سے چلنے والی چمنی ہو ، وہاں بیٹھنے کی اجازت نہ دی جائے۔ ایسے بچوں کے لئے حمام کی گرمی یا ہیٹر کی گرمی مناسب ہے۔ علاوہ ازیں اس مرض میں مبتلا بچوں کو سردیوں میں مناسب، متوازن اور مقوی غذا کھلائی جائے اور پانی و دیگر مائع جات کا وافر مقدار استعمال کروایا جائے تاکہ وہ ناآبیدگی کے شکار نہ ہوں اور دمے کے حملوں سے بچ جائیں۔ ہمارے ہاں عموماً ان بچوں کو دودھ، دہی ، مکھن ، سبزیاں اور میوے نہیں دیئے جاتے ہیں جو کہ ایک غلط روش ہے۔ ان بچوں کو انواع واقسام کی غدائیں کھلانا ضروری ہے تاکہ ان کے جسم کے اندر نظام قوت مدافعت بہتر طور کام کرسکے اور وہ انفکشنز کے شکار نہ ہوں۔ ڈاکٹری لحاظ سے ان بچوں کے لئے کوئی غذائی پابندی نہیں ھے ہاں اگر کسی خاص غذا سے الرجی ہو تو اسے نہ دیا جائے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ موسم سرما میں ان بچوں کو اکثر سردی ، کھانسی ،زکام کی شکایت ہوتی ھے اس کے لئے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا ضروری ھے اکثر دیکھا گیا ہے کہ دمہ میں مبتلا مریض پانی بہت کم پیتے ہیں کیونکہ ا ن کو (خاص کر سردیوں میں ) پیاس نہیں لگتی ہے۔

اکثر مریض یہ سوچتے ہیں کہ ان کو صرف اس وقت پانی پینا چاہئے جب ان کو پیاس لگے مگر تحقیق سے پتہ چلا ھے کہ پیاس لگنا اس بات کی یقینی علامت نہیں ہے جس میں نابیدگی، پیدا ہورہی ہے اکثر ایسا بھی ہوتاھے کہ نابیدگی کے باوجود بھی پیاس محسوس نہیں ہوتی اور مریض یہ سمجھتے ہیں کہ غذا کے ساتھ جو مشروبات جسم میں پہنچتے ہیں وہ اسے آبیدہ رکھنے کے لئے کافی ہیں۔ ان مریضوں اور بوڑھے لوگوں میں نابیدگی کا امکان زیادہ ہوتاہے لہٰذا انہیں اس سلسلے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ پیاس لگے یا نہ لگے ، وقفے وقفے سے پانی پیتے رہنا ان مریضوں کے لئے بے حد فائدہ مندہے۔ اس کے علاوہ ان مریضوں کے لئے طبی نقطہ نظر سے یہ ضروری ہے کہ رات کا کھانا کھاتے ہی فوری لیٹ نہ جائیں بلکہ کھانا کھانے کے بعد کم ازکم دو گھنٹے بیٹھے رہیں ماہرین کے مطابق موسم سرما کے آغازا وراخر میں دمہ میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوتاہے۔ اسپتال میں بھرتی ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوجاتاھے جن میں بیشتر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں ان کا کہناہے کہ موسم سرما میں یخ بستہ ہوا میں ان افراد کے پھیپھڑوں میں چلے جانے سے سانس کی نالی سکڑ کر تنگ ہو جاتی ہیں اور نالیوں کے اندرونی حصوں پر بلغم کی تہیں جم جاتی ہیں اور اس طرح ان کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے اور ان پر دمہ کا حملہ شروع ہوتاہے۔ دوسری وجہ یہ ھے دیہی علاقوں میں کانگڑیوں اور چولہے کے دھوئیں سے کمرے بھر جاتے ہیں جو دمہ کے مریض کے لئے انتہائی مضر ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گھر کے سبھی افراد ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر وقت گذارتے ہیں اور اگر کسی ایک کو کوئی انفکشن ہوتو فوری طور دوسروں کے جسموں میں سرایت کرجاتاہے اور سردیوں میں ان Viral infections سے دمہ کے مرض میں شدت پیدا ہوتی ہے اور دمہ کے حملے شروع ہوتے ہیں اگر کوئی حجام ھے یا نرسنگ کے شعبے سے وابستہ ہے یا پھر کسی شخص کے کام میں جانوروں وغیرہ کی دیکھ بھال شامل ہے تو کام کے دوران مختلف قسم کے کیمیائی مادوں سے واسطہ پڑتاہے۔ یہ کیمیائی مادے بھی دمے کی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر مہندی وغیرہ ،گندم کا آٹا، جانوروں کی گندگی ، یہاں تک کہ سرجری میں استعمال ہونے والے دستانوں میں پایا جانے والا عنصرLatexاور کچھ ادویات جن میں پنسلین وغیرہ شامل ہیں یہ سب دمے کی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں ایسے افراد اگر دمہ میں مبتلا ہوں تو اسکو پیشہ ورانہ دمہ یا بیماری حرفای کہتے ہیں کمرے میں بچھائے ہوئے کارپٹ یا قالین میں گردوغبار جراثیم اور بہت سے انرجن موجود ہوتے ہیں۔ ان میں ایک بہت چھوٹا سا کیڑا (Mite) بھی ہو سکتا ھے۔ جس کا فضلہ سانس کی تکالیف کا باعث بنتا ہے اس لیے اگر قالین اور کارپٹ پر کوئی چادر وغیرہ بچھائی جائے تو یہ ایک اچھی حفاظتی تدبیر ہے۔ کمرے میں خوشبو کا استعمال بھی سانس کی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ کھانسی اور سانس کی تکالیف والے مریضوں کو پھول کبھی نہیں سونگھنا چاہیے پھولوں میں موجود پولن ایسے مریضوں کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے حساسی Atopic Asthma آج کل تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا بنیادی سبب پولیوشن ہے اور کسی مریض کو کسی بھی چیز سے الرجی ممکن ہوسکتی ہے۔

نزلہ زکام کی بیماری کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ بروقت صحیح علاج کروانا چاہئے آگے چل کر یہی نزلہ زکام دمے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔کسی بھی وجہ سے ناک دونوں یا ایک بند ہو تو اس کو رات سوتے وقت سفیدے کے پتے جس کو بید مشک یا بھی کہا جاتا ہے تیز گرم پانی میں ڈال کر بھاپ روزانہ لینی چاہئے۔ گلے میں خراش اور تکلیف ہو تو بھی اسی پانی میں تھوڑا نمک ڈال کر غرارے بھی کئے جاسکتے ہیں کسی حد تک یہ انہیلر کا نعم البدل ہے اور اس سے زیادہ سستا آسان اور منفی اثرات سے پاک ہے۔ انتہائی ضروری ہو توانہیلر لینا ضروری ہے

۔ اس کے ساتھ قرآنی دعایں بھی بہت مفید ھے۔ سورة فاتحہ روزانہ 313 مرتبہ پڑھ کر سینے پر دم کریں۔ موسم سرما میں حسب ذیل صورتوں میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ھے۔ راہ چلتے اچانک کھانسی شروع ہوجائے ،سینے پر دباو ¿ محسوس ہواور سانس لینے میں دقت ہو۔ جب باہر سے واپس آکر گھر میں سانس پوری طرح اور آسانی سے نہیں لی جاسکتی ہو اور سانس لیتے ہوئے منہ سے آواز ”ویز”نکلتی ہو۔ جب رات کو سانس کی تکلیف یا کھانسی کی وجہ سے نیند میں خلل پڑے اور کھانسی کی وجہ سے بسترے سے اٹھنا پڑے۔ جب تھوڑی دور چلنے کے بعد سانس پھولنے سے پریشانی محسوس ہو۔جب کسی سے بات کرتے وقت دوران گفتگو سینے کے اندر دباو سا محسوس ہو جب سانس لینے کی انتہائی رفتار میں گراوٹ یعنی کمی واقع ہو۔جب کسی خاص قسم کا ذہنی دباو ¿ ، کھچاو ¿، یا تناو ¿ محسوس ہو مختصر یہ کہ موسم سرما میں دمہ کے مریض اپنے آپکو یخ بستہ ہواﺅں سے بچا کر رکھیں۔ اپنے آپ کو دھول ،گرد وغبار اور دھوئیں سے دور رکھیں۔ متوازن اور مقوی غذا کھانے کی عادت ڈالیں۔ میوے اور سزیاں اورپانی وافر مقدار میں استعمال کریں۔ گھر میں کسی بھی فرد کو کوئی انفکشن ہو اسکا بروقت اور مناسب علاج کروائیں۔بچوں کو باہر سڑک پر ، میدانوں میں کھیلنے کی اجازت نہ دیں اور اگرآپ دمہ کے مریض ہیں اور کسی وجہ سے پے درپے حملوں کے شکار ہونے لگیں تو فوری نزدیکی ہسپتال جائیں یا کسی ماہر ڈاکٹر کے پاس جاکر علاج کروائیں۔

Kehkashan Sabir
Kehkashan Sabir

تحریر : کہکشاں صابر

Fog
Fog
Share this:
Tags:
Climate change fitness Fog Gifts health health care تبدیلی تحفہ دھند صحت موسم ہیلتھ
Sheikhupura Police
Previous Post ایف آئی اے ملازمین کے روپ میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار
Next Post بچا کھچا اور میری ماں
My Mother

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close