
میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن کے افتتاحی روز ہی پہلا اپ سیٹ ہو گیا، عالمی نمبر پانچ اینا آئیوانووک اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئیں جبکہ اینڈی مرے نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں شروع ہونیوالے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ ویمنز سنگلز میں ففتھ سیڈ سربیا کی اینا آئیوانووک کو جمہوریہ چیک کی لوسی ہریڈیکا سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
چیک کوالیفائر نے سربین سٹار کو ایک چھ ، چھ تین اور چھ دو سے آؤٹ کلاس کیا ، مینز سنگلز میں برطانوی سٹار اینڈی مرے نے بھارت کے یوکی بھمبری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ عالمی نمبر چھ اینڈی مرے نے فتح کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں بھی جگہ بنا لی۔
