
ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارک گریٹ بیچ نے انکشاف کیا کہ پہلی بار جب انہوں نے 12 سالہ روس ٹیلر کو کھیلتے ہوئے دیکھا تو ان میں پاکستانی کرکٹر اعجاز احمد کی جھلک دکھائی دی تھی۔
مارک گریٹ بیچ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سینٹرل ڈسٹرکٹس ، ورکشائر اور نیوزی لینڈ کی کوچنگ کا اعزاز پایا۔
وہ کہتے ہیں کہ ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران 12 سالہ روس ٹیلر آئے اور پوچھا کہ کیا وہ 12 ویں کھلاڑی کے طور پر پانی پلانے کی خدمات انجام دے سکتے ہیں ، اس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ کرکٹ کھیلتے ہیں تو اس پر روس ٹیلرنے ہاں میں جواب دیا۔
تب مارک گریٹ بیچ انہیں ڈریسنگ روم لے گئے ، مارک گریٹ بیچ کے مطابق اگلے روز انہوں نے پریکٹس میں روس ٹیلر جس انداز میں کھیل رہے تھے تو ان میں اعجاز احمد کی جھلک دکھائی دی اور انہوں نے بے اختیار روس ٹیلر کو چھوٹا اعجاز قرار دے دیا تھا۔
