
ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش اکتوبر سے سیاسی بحران کی زد میں ہے۔ حالیہ الیکشن کو بنگلہ دیش کی تاریخ کا پرتشدد ترین الیکشن کہا جا رہا ہے۔ انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ایک سو چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کے علاوہ بھی ستتر فیصد ووٹرز انتخابات کے خلاف ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ کی کامیابی یقینی ہے۔ ادھر پرتشدد مظاہروں کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
