
امریکی (جیوڈیسک) صدر براک اوباما روس میں ہونے والی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاوس کی ترجمان جان کری سے روس میں ہونے والی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر کی شرکت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں اسکا کوئی جواب نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ستمبر میں روس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں. صدر اوباما نے ستمبر میں روس میں ہونے والے جی ٹونٹی کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ سنوڈن کے حوالے سے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقا ت میں کشیدگی آئی تھی۔ اوباما انتظامیہ نے بار بار اسنوڈن کے کیس کے نتائج کے بارے میں روس کو خبردار کیا تھا جبکہ اسنوڈن نے روس میں عارضی پناہ کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔
