
امریکی (جیوڈیسک) نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اگر شمالی کوریا اپنا ایٹمی پروگرام ترک کردے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ اور جنوبی کوریا کو دھمکی انگیز بیان دینے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کو ناممکن قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی مذاکرات کیلئے شمالی کوریا کو اپنے رویے اور بیان میں نرمی پیدا کرنا ہوگی۔ مذاکرات کیلئے اسے اپنے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا ہوگا۔ جو دنیا میں قائم امن کے لیے ضروری ہے۔
جو بائیڈن نے چین کی اس بیان کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے 10 رکنی ایسوسی ایشن (آسیان) میں سرحدوں پر ایک طویل عرصے سے تنازعہ حل کرنے کے لئے بات چیت کو تیز کیا جائے۔
