Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جدید تہذیب اور کار نبوت میں فرق

February 4, 2014 0 1 min read
Atiq Ur Rehman
Beautiful World
Beautiful World

سارے عالم میں جدید تہذیب اور نئی فکر کا راگ الپا جا رہا ہے کہ اس تہذیب نے دنیا کے منظر نامے کو خوبصورت و خوش نما بنا دیا، اس تہذیب نے انسان کو زمین سے اٹھا کر چاند کی بلندی پر پہو نچانے کا انتظام کیا، اس تہذیب نے کم وقت میں زیادہ سفر کرنے کے لیے ہوائی جہاز کو ایجاد کیا، اس تہذیب نے انسان کو کم وقت میں زیادہ دولت منند بننے کے راستے بتلائے، اس نئی تہذیب نے انسانی ایجادات کو بے پناہ تطور دیا اور اس کی صلاحیتوں کو ابھار کر کائنات کی خوبصورتی میں اضافے کا موجب بنایا۔ اسی طرح کی بہت ساری ایجادات جو جدید تہذیب کے علمبرداروں کے واسطہ سے سامنے آئیں ان سے صرف نظر کرنا یا انکار کرنا محال ہے، اس امر میں تردد نہیں کہ جدید تہذیب نے انسان کو دنیا کی رنگ رنگینی اور اس میں پر تعیش اور اپنی ذات میں بنا کسی غیر کے بھلے کی فکر کے استراحت کے ساتھ جینے کا سامان تو فراہم ضرور کیا اور اس کے کسی امر میں دوسرے انسان کو چنداں حائل ہونے کی اجازت سے بے نیاز کردیاگیا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس جدید تہذیب نے انسانی معاشرے میں انسانی قدروں کو بیدار کیا؟کیا انسانوں میں دوسرے انسان کے بھلے کی تمنا وخواہش پیدا کرنے میں کوئی کردار اداکیا؟کیا دنیا اور دنیا میں رہنے والے انسانوں کو سب آسائشیں فراہم کرنے کے باوجود انسان کی حرص و لالچ کو مٹانے کا انتظام کیا؟ کیا انسان کو دسرے انسان کے حق کو غصب کرنے اور چھین لینے سے مستغنی کردیا گیا؟کیا انسان کو تمام تر وسہولتوں کے میسر آجانے کے بعد دنیا میں امن و آتشی کا دور دورہ ہوگیا؟اگر ایسا نہیں ہوا اور یقینناً ایسا نہیں ہوسکا تو یہ کہنے میں مجھے کوئی تردد نہیں کہ جدید تہذیب مادیت و مافادیت و مطلبیت کا مجموعہ ہے اور اس نظام کے تحت پرورش پانے والا خواہشات نفسانی کا غلام ہے اس کو کسی انسان کے اچھے یا برے سے کوئی سروکار نہیں،وہ انسانوں کے دکھ درد وں سے بے پروا ہے، جب یہ نظام ایسا ہے اور دنیا میں خیر و اچھائی کو فروغ دینے سے عاجز آگیا ہے تو یہ امر مسلم ہے کہ یہ نظام کامیابی و کامرانی کا کسی طرح سامان نہیں رکھتا اس کے لیے ہمیں کسی دوسرے اور بہتر نظام کی طرف متوجہ ہونا پڑے گا اور وہ طاقت و قوت صرف نظام نبوت میں موجود ہے۔

مفکر اسلام سیدابوالحسن علی ندوی رحمة اللہ کے مقالے ”نبوت کا کرنامہ” کا خلاصہ قارئین کے حضور پیش خدمت ہے۔ مولانا فرماتے ہیں کہ نبوت نے اپنے دور میں تعمیر انسانیت کا عظیم فریضہ سرانجام دیا ،ایسے افراد تیار کیے کہ جنھوں نے دنیا کو نئی زندگی بخشی، زندگی کو ( جو انسان اپنی غلط اندیشی و بے تدبیری سے ) بے معنی ہوگئی تھی کو بامعنی بنایا،نبوت کے ان کا رناموں میں جو زندگی کی پیشانی کے درخشاں و تاباں ہیں سب سے زیادہ روشن کارنامہ سیدنا محمدصلی اللہ وعلیہ وسلم کا کارنامہ ہے جس کی تمام تفصیلات تاریخ میں محفوظ ہیںمردم سازی و آدم گری میں اللہ نے جو آپ کو کامیابی عطافرمائی وہ آج تک کسی انسان کو حاصل نہیں ہوئی،آپ نے جس سطح سے تعمیر انسانیت کے کام کو شروع کیا اس مقام سے کسی مصلح و مربی کو کام کرنے کی نوبت پیش نہیں آئی ،آپ تعمیر انسانیت کاآغاز حیوانیت کے آخری مقام تک پہونچ جانے والوں سے کیا۔

آپ نے جس قدر پستی سے انسانی تربیت سازی کا کام شروع فرمایا اسی قدر بلندتر سطح تک انسان کی عظمت کو پہونچایا،آپ کے تیار کیے ہوئے افراد میں سے ہر ایک نبوت کا شاہکار ہے اور نوع انسانی کے شرف و افتخار کا باعث،انسانیت کے مرقع میں بلکہ اس پوری کائنات میں پیغمبروں کو چھوڑ کر اس سے زیادہ حسین و جمیل ،اس سے زیادہ دلکش و دل آویزتصویر نہیں ملتی جو ان کی زندگی میں نظر آتی ہے،ان کا پختہ یقین ،ان کا گہراعلم،ان کی بے تکلف زندگی ،ان کی بے نفسی و خداترسی، ان کی پاکبازو پاکیزگی،ان کی شفقت ان کی شہادت و عبادت، ان کی شجاعت، ان کی شہسواری و شب زندہ داری ،ان کی سیم و زر سے بے پرواہی اور ان کی دنیا سے بے رغبتی،ان کا عدل و حسن انتظام دنیا کی تاریخ میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔مولانا فرماتے ہیں کہ نبوت کی فیض یافتگان کو دنیا کی بڑی سے بڑی ذمہ داری سونپی گئی تو انہوں نے اپنی اہلیت و صلاحیت، فرض شناسی ،احساس ذمہ داری،ذوق عمل،جذبہ خدمت سے اس کو سرانجام دیا۔دنیا کی سب سے بڑی نازک و خطرناک ذمہ داری حکومت جب ان کے سپرد کی گئی تو انہوں نے زہد وفقر، ایثار وقربانی، جفاکشی و سادگی کا ایسا نمونہ پیش کیا کہ دنیا محو حیرت رہ گئی۔

Allah
Allah

مولنا حبیب الرحمن خان شیروانی اپنی کتاب سیرة الصدیق میں لکھتے ہیں ”عہد صدیقی کے مئو رخ کا مئورخ کہتا ہے کہ سیدنا ابوبکر جب منصب خلافت پر متمکن ہوئے تو ان کے گھر میں شیرینی تیار کروانے کے لیے پیسے نہ تھے”،مولنا شبلی نعمانی حضرت عمر کے سفر شام کی روداد لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ” وہ جب بیت المقدس کے قریب پہونچے تو ان کے لباس و سر وسامان کو دیکھ کر مسلمانوں کو شرم محسوس ہونے لگی تو انہوں نے ترکی النسل گھوڑا اور عمدہ قیمتی پوشاک پیش کی تو انہوں نے جواب میں فرمایا کہ اللہ نے ہمیں اسلام کے ساتھ عزت دی ہے اور یہی ہمارے لیے کافی ہے”،خلفائے راشدین و صحابہ کرام کی سیر ت ومحاسن کے مختلف پہلو کتابوں میں منتشر ہیں ان کو جمع کر کے ایک انسان کی مکمل زندگی و تصویر تیار کی جاسکتی ہے ،خوش قسمتی سے ان میں سیدنا علی المرتضی کی ذات سراپا اخلاق ہے ،صحابہ کرام کی سیرتوں کو پڑ ھ کر انسان دنگ رہ جاتاہے کہ نبوت نے اپنی تعلیم و تربیت مردم سازی و کیمیا گری کے کیسے نمونے چھوڑے ہیں۔

نبوت کے کارنامے صرف پہلی صدی ہجری کے لوگوں میں صر ف موجود نہ تھے بلکہ بعد کے ادوار میں بھی نورالدین،صلاح الدین،ناصر الدین محمود اور مظفرحلیم جیسے پاکباز و پاک سیرت لوگ موجود تھے۔ سلطان صلاح الدین ایوبی کے سیکریڑی قاضی شدادلکھتے ہیں کہ ”صلاح الدین پر ساری زندگی زکواة فرض ہونے کی نبوت نہ آئی کیوں کہ وہ اپنا سارا مال صدقات میں خرچ کر دیتے تھے یہاں تک کہ وفات کے وقت صرف سینتالیس درہم ناصر ی اور ایک سونے کا سکہ چھوڑا ان کے کفن ودفن کا انتظام قرض اور انکے وزیر قاضی فاضل کے حلال مال سے کیا گیا”۔مولانا فرماتے ہیں کہ میں یہ نہیں کہتا کہ سارے مسلمان بادشاہ بے مثل و بے مثال تھے ،وہ اعلٰ قدروں کے نمونے تھے تھے لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ جن فرمانروائوں میں انسانی بلندی ،خداترسی ،ایثار و قربانی ،شفقت و مرحمت کی شان نظر آتی ہے اور وہ اپنے زمانے کی سطح سے بلند ،بادشاہوں کی روایات سے الگ اور زمانے سے نرالے دیکھائی دیتے ہیں وہ صرف نبوت کے فیض سے فیض یاب ہوئے ہیں۔

مولنا فرماتے ہیں کہ جدید تہذیب نے زمانے کو سب کچھ دیا دنیا کو خوبصرت بنانے اور دیکھانے کے لیے مگر نہیں دیا تو وہ انسانی معاشرہ نہیں دیا جو انسانی معاشرہ کی ذمہ داریوں ،اور انسان کی سیرت سازی کے حامل افراد فراہم نہیں کیے۔جدید تہذیب کا ایک غلط مغالطہ ہے کہ رہزن و چور علیحدہ علیحدہ رہزن و چور ہیں لیکن جب وہ اپنی اجتماعیت قائم کر لیں تو وہ پاسبان اور ذمہ دار بن جاتے ہیںاگر یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ نئی فکری قیادت اور جدید تہذیب نے جو افراد دنیا کو عطاکیے ہیں وہ ایمان و یقین سے خالی،ضمیر انسانی سے محروم،اخلاقی قدروں سے تہی دست،محبت وخلوص کے مفہوم سے نا آشنا،انسانیت کے شرف و احترام سے غافل ہیں،وہ لذت و عزت کے فلسفہ سے واقف ہیں،قوم پرستی و وطن پرستی سے آشناہیں،اس نوعیت و صلاحیت کے افراد جمہوری نظام کے سربراہ ہوں یا اشتراکی نظام کے ذمہ دار وہ کبھی کوئی صالح معاشرہ ،پر امن ماحول اور خداتر س و پاکباز سوسائٹی قائم نہیں کرسکتے ،اور اس تہذیب کے علمبرداروں پر خداکی مخلوق ا ور انسانی کنبہ کی قسمت کے بارے میں کبھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

نبوت کے پاس صالح ترین معاشرہ و صالح ترین افراد کی تیاری ،ان کے قلب کو بدلنے وگرمانے ،نفس کو جھکانے و جمانے،نیکی و پاکبازی کی محبت ،گناہ و بدی سے نفرت پیداکرنے،مال و زر ،ملک و سلطنت ،عزت و وجاہت،ریاست وتفق کی سحر انگیز ترغیبات کا مقابلہ کرنے کی طاقت پیداکرنے کی صلاحیت ہے اور یہی افراد جو ان صفات سے متصف ہوں دنیا کو ہلاکت اور جدید تہیذیب کو تباہی سے بچاسکتے ہیں۔نبوت نے دنیا کو سائنس نہیں دی ،ایجادیں نہیں عطاکیں،اور نہ ہی نبوت کو اس کا دعویٰ ہے اور نہ اس کے نہ دینے پر پشیمانی و معذرت،کیوں کہ نبوت کا اصل کام و کارنامہ یہ ہے کہ وہ دنیا کو ایسے افراد عطاکرے کہ جو خود صحیح راست پر چلے اور دنیاکو اس پر چلاسکے،ہر اچھی چیز سے خود نفع اٹھا سکے اور دوسروں کو اس کا فائدہ پہونچا سکے،ہر قوت و نعمت کو استعمال میں لاسکے،زندگی کے حقیقی مقاصد سے واقف،اپنے پیداکرنے والے سے آشنا،اس کی ذات سے استفادہ حاصل کرنے اور اس سے مزیدنعمتیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں،انہیں کا وجود انسانیت کا اصل سرمایہ اور انہی کی تربیت نبوت کا اصل کارنامہ ہے۔(کاروان مدینہ۔صفحہ 53-69)

جدید تہذیب و کار نبوت میں فرق کو جان لینے کے بعد ہم پر لازمی ہے کہ ہم اسی راست پر چلیں جو کہ دنیا و آخرت میں منفعت و فائدہ اور کامیابی و کامرانی کا موجب ہے اور وہ صرف اور صرف کار نبوت ہے ہمیں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی سیرتوں کا مطالعہ کرکے اپنے زمانے کی تمام مشکلوں کو حل کرنا ہوگا اس کے ماسوامیں بنا خسارہ و ذلالت و گمراہی کے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ذلالت و گمراہی سے محفوظ و مامون رکھے۔ آمین

Atiq Ur Rehman
Atiq Ur Rehman

تحریر: عتیق الرحمن
03135265617
atiqurrehman001@gmail.com

Share this:
Tags:
beautiful civilization difference modern World تہذیب جدید خوبصورت دنیا فرق
Sunnat Wal Jamaat Protest
Previous Post مستونگ: اہل سنت والجماعت کا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
Next Post لاہور: کیمپ جیل میں قیدی نے اینٹ مار کر ساتھی کو ہلاک کر دیا
Lahore

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close