
مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ میں سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کے خلاف اہل سنت والجماعت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج مولانا رمضان مینگل اور قاری عبدالولی فاروقی کی قیارت میں کیا جا رہاہے
احتجاج کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مستونگ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔
اس موقع پر مولانا رمضان مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جنگل کا قانون ہے، انتظامیہ دہشت گرد عناصر کیخلاف کاروائی کرے، نہ کہ بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جائے۔
