
برسلز (جیوڈیسک) بلجیم کے شاہ البرٹ دوم نے 20 سالہ بادشاہت کے بعد اقتدار بیٹے کو سونپ دیا۔ اناسی سالہ شاہ البرٹ دوم نے شاہی محل میں ایک تقریب کے دوران تخت سے دست برداری کی دستاویز پر دست خط کئے۔ تقریب میں شاہی خاندان کے افراد ،بلجیم حکومت کے عہدے دار اور دیگر مہمان موجود تھے۔
البرٹ دوم کی جگہ اب 53 سالہ فلپ بلجیم کے فرماں روا بن گئے ہیں۔ 183 سال پرانی پارلے مانی جمہوریت والے ملک بلجیم میں وزیراعظم کی موجودگی میں شاہ کا عہدہ محض ایک علامتی عہدہ ہے۔
