
ایران (جیوڈیسک) کے نو منتخب صدر حسن روحانی چار اگست کو ساتویں ایرانی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ذرائع کو بتایا کہ امریکا سمیت تمام یورپی ممالک کے سربراہان کو حلف برداری میں شرکت کے لئے دعوت دی جائے گی۔
جن میں سے بہت سے ممالک کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں جبکہ کچھ ممالک کو دعوت نامے بھیجنے باقی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائے گی۔
