
برسلز (جیوڈیسک) برسلز میں فرنچ فرائیز اور مایونیز کو ہتھیار بنا کر ایک خاتون نے اپنے وزیراعظم پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ تاجر کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم مائیکل چارلس پر ایک خاتون نے اچانک حملہ کر دیا۔ اس حملے میں خاتون نے جو ہتھیار استعمال کئے وہ مہلک تو نہیں البتہ مزیدار ضرور تھے۔
خاتون نے وزیراعظم پر پہلے مایونیز کا وار کیا۔ وزیراعظم ابھی اس سے سنبھلے نہیں تھے کہ ان پر فرنچ فرائز پھینک دی، بیلجیئم کے وزیراعظم نے ان تابڑ توڑ حملوں کا ہنستے مسکراتے دفاع کیا۔ حملہ آور خاتون جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا ،وزیراعظم کا اور تو کچھ نہ بگاڑ سکی البتہ ان کا کوٹ ضرور خراب کر دیا۔
