Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بلاول بلا وجہ بھٹو

April 24, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto
Bilawal Bhutto
Bilawal Bhutto

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

لوگوں کو اس بات سے غرض نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں لیکن محب وطن حلقوں کو ان کی تقریر کے ان مندرجات سے شدید اختلاف ہے جس میں وہ پاکستان کے سیاسی لیڈروں کو دہشت گرد تنظیموں کا ساتھی قرار دیتے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ پر یہ الزام لگایا کہ وہ ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کے ہاتھ اس صحافی نما جاسوس کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ہمارے ایک دوست روء ف طاہر ہیں کالم نویس بھی ہیں تجزیہ کار بھی۔ انہوں نے جدہ میں قیام کے دوران ایک بڑی خوبصورت بات بتائی کہ وہ ایک بار حکومتی وفد کے ساتھ امریکہ گئے تو انہیں بریفینگ دینے والے نے کہا کہ امریکہ ہر وقت سچ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔جس پر صحافیوں نے سوال داغا کہ وہ کون سا سچ ہے جس کے ساتھ امریکہ کھڑا رہتا ہے جواب دینے والے نے ٹکاسہ جواب دیا ہر وہ چیز سچ ہے جو ہمارے ملک کے لئے ٹھیک ہے۔شائد یہی وجہ ہے کہ امریکیوں کو ویت نام میں جو بد ترین شکست ہوئی ان کے کاغذوں میں اب بھی فتح ہے عراق میں لاکھوں لوگوں کے وحشیانہ قتل کو بھی سچ کہا جاتا ہے اور افغانستان میں بموں کے بادشاہ بم ڈیزی کٹر کو گرانے کو بھی بہتر سمجھا گیا اور تو اور ناگا ساکی اور ہیر وشیما پر امریکی صدر ٹرومین کی جانب سے ایٹمی حملے کو بھی ملکی مفاد کے لئے سچ سمجھا گیا اور بہتر جانا گیا۔

جیسا کہ میں نے کالم کے شروع میں کہا کہ بلاول کا حق بنتا ہے کہ وہ اقتتدار سے باہر ہونے کے بعد بطور ایک پارٹی کے سربراہ کے اسمبلی فلور پر حکومت پر جو تیر برسانا چاہے برسائے مگر ڈینیئل کے قتل کو پاکستان کے وزیر داخلہ سے منسوب کرنا انہیں زیب نہیں دیتا۔اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بی بی نے ان کا نام اس لسٹ میں رکھا جو ایک ای میل میں بتایا گیا ہے تو مجھے صرف یہ بتا دیجئے آپ کت پا پا نے اس لسٹ میں درج ایک نام کو ڈپٹی وزیر اعظم کا درجہ کیوں دیا۔مطلب تو یہ ہے یا بی بی غلط تھی اور یا پھر آپ کے پا پا ۔کسی ایک مقام پر پاکستان کے ان لیڈروں کو ایک ہونا چاہئے اور وہ مقام پاکستان کی سالمیت کے دفاع کا ہے۔وہ وزیر خزانہ کو اپنا کہہ رہے ہیں لوگوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ وزیر خزانہ کسی پارٹی کے نہیں ہوتے یہ بین الاقوامی اداروں کے پسندیدہ لوگ ہوتے ہیں۔یہ بات بھی والد محترم سے پوچھئے کہ موصوف کس کا انتحاب تھا۔کسی کو پاکستانی معیشت کی بہتری کی امید اسی عطار کے لونڈے سے ہو جس کے سبب بیمار ہوئے تو وہ جھلوں کی دنیا میں رہتا ہے۔شوکت عزیز معین قریشی شوکت ترین حفیظ پاشا اور حفیظ شیخ ہی اگر اس ملک کی قسمت سنوارنے کے اہل ہوتے تو پاکستان کی معاشی بد حالی کے یہ دن ہمیں نہ دیکھنا پڑتے۔

سچ پوچھیں اس ملک میں وزیر اعظم تو عوام بدل سکتے ہیں لیکن وزیر خزانہ وہی ہو گا جو ورلڈ بینک ایشین ڈویلیپمنٹ بینک اور دیگر عالمی معاشی اداروں کا یا تو ملازم رہ چکا ہو گا یا اس جیسی سوچ رکھتا ہو گا۔میاں نواز شریف کے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو پہلے ہی ہفتے میں اربوں ڈالر کیسے ملے ۔شائد اس ملک کے بد نصیب لوگوں کو علم نہیں کہ ڈالر جو مشرف دور میں ساٹھ کا تھا وہ ایک سو چار پر پہنچ گیا۔اور اسے98تک لانے کے لئے مارکیٹ میں ادھار کے22 ارب پھینکے گئے۔۔دو ضرب دو کو پانچ ثابت کرنے والے اس مداری نے قوم کو اس قدر قرضوں میں جکڑ کے رکھ دیا کہ سود کو ادا کرنے کے لئے سود پر قرض لئے جا رہے ہیں۔اسد عمر یقینا کوئی دنیا کے بہترین اکانومسٹ نہیں تھا لیکن اتنا ضرور تھا کہ اس شخص پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔سادہ سی بات ہے کہ اسحق ڈار کے دبئی میں پلازے کہاں سے آئے وہ لندن میں بھاگ کر بھی وزیر خزانہ کیسے رہے اس پر سوچئے میرا آج کا موضوع اسد عمر نہیں اور نہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت ہے۔

میں ایک آواز بننا چاہتا ہوں وہ آواز ان محب وطن پاکستانیوں کی ہے جن کا مرنا جینا اس ملک میں ہے جن کسی کے پاس نہ تو سرے محل ہے اور نہ ہی ایون فیلڈز کے فلیٹ ۔مجھے پورا یقین ہے کہ دنیاوی خدائوں نے اس پاکستان کو جس شکنجے میں جکڑا ہوا ہے اس سے عمران خان تو کیا ساٹھ عمران خان بھی نہیں نکال سکتے اس لئے نہیں کہ ان میں صلاحیت نہیں اس لئے کہ انہیں باندھ کے مارا جا رہا ہے ایسے میں جو کچھ وہ کریں گے وہ شائد کسی کے وہم و گمان میں نہیں ابھی وقت دور ہے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ انٹر نیشنل اسٹیبلیشمنٹ کیا کر رہی ہے۔جتنا بڑا چور پکڑا جاتا ہے وہ دو انگلیاں دکھا کر دنیا کو بتا دیتا ہے کہ ہائی کورٹ ہے ناں۔جن کی زبانوں کو مرض اسہال لاحق تھا وہ چپ شاہ بنے بیٹھے ہیں۔چولی کے پیچھے کیا ہے؟

یہ جو پبلک ہے سب جانتی ہے۔کون چاہتا ہے کہ مسلمان ملکوں میں حقیقی جمہوریت پنپے اگر کسی کو کوئی خام خیالی ہے تو الجزائر اور مصر کو دیکھ لے۔محمد مرسی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نوشتہ ء دیوار ہے۔ادھار کی مئے پینے والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہماری صفوں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو پاکستان پر معاشی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں ڈان لیکس اپنی جگہ ایک بڑا دھماکہ تھا پھر اس کے بعد نواز شریف نے جو کچھ کہا وہ بھی بلاول ہی کی طرح کی بات ہے انہوں نے کہا ہماری فوج در اندازی کرتی ہے اور ہم انڈیا میں مداخلت کرتے ہیں اس قسم کی سوچ نے ہر اس پاکستانی کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت میں دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کے لوگ شامل ہیں۔ان ملکوں کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ دنیا کے بڑے ادارے ان کے گھر کی لونڈی ہیں ۔اقوام متحدہ عالمی بینگ آئی ایم ایف یہ سب ان کے اور کوئی مزاحمت کرے تو ایف اے ٹی ایف کے ذریعے اس ملک کو سیاہ لسٹ میں ڈال دو جو اس ملک کا محاصرہ اور مقاطعہ کرنے کے برابر ہے۔ایک ہاتھ میں ڈنڈا اور دوسرے ہاتھ میں من مانی شرائط اور تیسرا ملک کے اندر سے ایک ایسی پارٹی کے سربراہ کے منہ سے ایسی باتیں جس سے ڈر ہے پاکستان کسی بڑی مصیبت میں گر سکتا ہے۔اگر گھر کے بھیدی ہی لنکا ڈھانا شروع ہو جائیں گے تو کون دفاع کرے گا۔ہار صرف یوسف رضا گیلانی کی بیگم نہیں ہڑپ کر گئی تھی جدہ میں بھی سوناروں نے ایک ہار دیا تھا؟

میں بذات خود جنرل نصیر اللہ بابر کا مداح ہوں کہ جنہوں نے کراچی میں ریاست کے خلاف ایک ریاست بنانے والوں کو لگام دی تھی لیکن یہ بھی یاد رکھئے طالبان جو آج امریکہ بہادر کو ایک آنکھ نہیں بھاتے ان کی بنیاد بی بی شہید کے دور میں رکھی گئی تھی۔اگر طالبان ملک دشمن ہیں غدار ہیں تو حضور یہ کس نے بنائے بلاول صاحب الزام تو والدہ پر لگے گا ۔اس کی ذمہ داری بے نظیر پر ہے۔ہماری اسمبلیوں میں بیٹھے ہمارے لوگ یہ بات کیوں نہیں کرتے۔

ہمیں بھٹو کو گالی دینے کی ضرورت سے زیادہ اس حاکم علی زرداری کی بات کرنا ہے جس کا خون بلاول کی رگوں میں ہے اس حاکم علی زرداری کی بات کیوں نہیں کی جاتی جس نے قائد اعظم کے بارے میں بے ہودہ گفتگو کی تھی۔بلاول کس منہ سے مادر ملت کی بات کرتے ہیں جس کے بارے میں ان کے بڑے لغویات بکتے رہے۔

جن تنظیموں کی بلاول بات کر رہے ہیں یہ اقوام متحدہ کی جانب سے بین ہیں اور پاکستانی قانونی طور پر پابند ہے کہ ان پر پابندیاں عائد کرے۔لیکن حافظ سعید پر آج تک عدالتیں یہ ثابت نہیں کر سکیں کہ انہوں نے کوئی دہشت گردی کی ہے۔بس اس ڈر سے انہیں پابند کر دیا گیا کہ دنیا کے جعلی خدا ئوں کو اس لئے چڑ ہے وہ ان کا آلہ ء کار نہیں اسد عمر کو جو سزا دی گئی یہ اسی طرح کی سزا ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کو دی گئی ہنری کسینجر کے وہ الفاظ تاریخ کا حصہ ہیں کہ ہم تمہیں تاریخ میں ایک عبرت ناک کردار سے روشناس کرا دیں گے۔جس کسی نے ناں کی وہ صدام فیصل قذافی اور بھٹو بن گئے۔اللہ کسی اور کو اس کا نشانہ نہ بنائے لیکن اسد عمر نے ہی کہا تھا کہ آمریت والے ملکوں کے سامنے تلواریں پکڑ کر ناچتے ہو اور ہمیں طعنہ دیتے ہو کہ چائینہ سے تعلقات نہ بنائیں۔اور یاد رکھیں گائوں کے چودھری کے سامنے اکڑ کے بات کرنے والے کے ساتھ برا سلوک ہوتا ہے۔آئی ایم ایف پاکستان سے چاہتی کیا تھی اس کا کہنا تھا کہ چائینہ کے ساتھ جو معاہدے ہیں وہ ہمیں دکھائو۔چلئے یہ کام بھی کر کے دیکھتے ہیں اب تو اسد عمر کو ہٹایا گیا ہے اللہ کرے اس تبدیلی سے ملک بدلے۔ایک اخبار کے ایڈیٹر نے کیا خوب کہا پیسے وی اونہاں دے تے منشی وی۔یعنی رقم بھی ان کی اور تقسیم کار بھی ان کا۔لوگوں کی زبان کو نہیں روکا جا سکتا ۔

بلاول کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دہشت گرد تنظیموں کے کئی لوگ حکومت میں ہیں نوجوان لیڈر سے کہنا ہے کہ طالبان کو بے نظیر دور میں بنایا گیا تو پھر ایک سچے پاکستانی کا ہے کہ بے نظیر پر بعد از موت مقدمہ چلایا جائے جائے اور مدینہ منورہ کے ہوٹل گرین پیلس میں اسامہ بن لادن سے کیش رقم لے کر عیاشی کرنے والے نواز شریف کو بھی اسی الزام میں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو فضول کی باتیں نہ کی جائیں۔اس ملک میں سب نے رہنا ہے اور ایک اچھے پاکستانی کی طرح رہنا ہے تو وہ باتیں جو نواز شریف نے کیں اور جس کا تسلسل بلاول کی زبان سے جاری ہے انہیں بند کرنا ہو گا۔بات فالودے والے کے اکائونٹس سے ڈینئل پرل کے قتل تک کیوں پنچی؟بلاول جواب دیں۔عمر ایب سے معذرت کے ساتھ بلاول کو بھٹو کے نام کے پیچھے نہ چھپائیں۔بھٹو غیرت مند تھا پھانسی پر جھول گیا یہ فالودے والے ویلڈر ایان علی کے ڈالروں کے رکھوالے زرداری کی اولاد ہے بھٹو کی نہیں۔

اس سچ پر بھی لعنت جو میرے ملک پاکستان کی سانس بند کرنے کے کام آئے۔کل اسمبلی میں بلاول نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔بس ایک سوال اور بھی اٹھا کہ اس بار انگریزی میں تقریر کیوں نہیں کی گئی ؟کیا وہ اسد عمر سے ڈر گئے ہیں۔اگر وہ پی ٹی آئی کو طعنہ دے رہے ہیں کہ ہمارا وزیر خزانہ کیوں لیا؟تو جواب یہ ہے کہ جناب
مرغی آپ کی ہے تو ادھر انڈے کیوں دینے آئی ہے؟ حضور لوگ آپ کے ابا جی کے لچھنوں کی وجہ سے ادھر سے ادھر آئے ہیں۔عمران خان نے اپنی تقریروں میں کہا تھا کہ بھٹو ایک عظیم لیڈر ہے اس کے چاہنے والے میری پارٹی میں شامل ہون اس لئے بھٹو کے قریبی لوگ پی ٹی آئی میں آئے جن میں ان کا سوہنا منڈا کھر بھی شامل ہے۔دل پر ہاتھ رکھ کر کہئے کہ بھٹو کی پارٹی اور زرداری کی پارٹی میں کیا فرق ہے۔یہ آپ کو وہ جیالا بتائے گا جو ضیاء الحق کے کوڑے کھا چکا ہے۔بی بی کے دور میں تو جناب زرداری کو کسی میٹینگ میں ہی نہیں بلایا جاتا تھا۔لوگ حیران ہیں کہ بی بی کی جعلی وصیت کی بنیاد پر پانچ سال گزارنے والے صدر زرداری کے ساتھ باقی ماندہ منہ مہاندرے والے لوگ کیوں کھڑے ہیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی اب جس نہج پر اتری ہے یقینا اسے سیکورٹی رسک قرار دینا ماضی کا فیصلہ درست تھا اسی پارٹی سے الذوالفقار بنی اور اسی پارٹی کے لوگوں کے ہاتھوں اپنے لیڈران کے قتل ہوئے۔ بی بی کی شہادت کیسے ہوئی کس نے کی وہ رحمان ملک کی بجائے ناہید خان سے پوچھیں۔ ایسے الفاظ جو اسمبلی فلور پر بولے جائیں جس سے ملک کی سالمیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے سے گریز کیا جائے۔ یہ تو سچ ہے کہ روز قیامت بچے اپنے مائوں کے نام سے پکارے جائیں گے لیکن کیا حاکم علی زرداری اور آصف علی زرداری کا خون پاکستان پر نئی قیامت ڈھانا چاہتا ہے۔پاکستان سوال اس بلاوجہ بھٹو سے یہ ہے کہ تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو
بلاول بلا وجہ بھٹو

Engr Iftikhar Chaudhry
Engr Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
government pakistan peoples party pti اسمبلی بلاول بھٹو پاکستان پی ٹی آئی پیپلز پارٹی چیئرمین حکومت
Layyah
Previous Post اور اب، لیہ ڈویژن بنائو تحریک
Next Post پاپا” امریکہ میں پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم
Papa - Pakistani American Press Association

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close