
برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم میں ایک شخص نے مسجدمیں چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس آفیسر سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق مسجد میں چاقو سے حملہ کرنے کے شبے میں ایک 32 سالہ شخص پکڑا گیا ہے، جبکہ چاقو حملے کے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
