
بولان (جیوڈیسک) بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کر کے بعد میں آگ لگا دی۔ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے پہلے تو نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کی اور پھر کنٹینر میں آگ لگا دی۔
حملہ آور واقعے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو سبی سے منگوایا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
