
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گتے کے کارخانے میں ایگ لگ گئی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے ایگ بجھانے کا کام مکمل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 9 میں رہائشی مکان میں بنائے گئے، گتے کے کارخانے میں رات گئے اچانک ایگ بھٹرک اٹھی، جس نے کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کر لی۔
ابتدا میں دو فائر ٹینڈرز کو ایگ بجھانے کے لئے بھیجا گیا،لیکن شدت زیاہ ہونے کے باعث مزید فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کرلیا گیا، فائر فائٹرز نے ایگ بجھانے کے لئے کارخانے کی 2 دیواروں کو بھی توڑا کر ایگ بجائی گئی، اآتش زدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،البتہ بھاری مالیت کا گتہ جل گیا۔
