
براسیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں بے گھر افراد حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت چوبیس افراد زخمی ہو گئے۔
برازیل کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد حکومت کی لینڈ ریفارمز کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔ بائیس ہزار بے گھر افراد حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے صدارتی محل کے سامنے جمع ہو گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بے گھر افراد کو کم قیمت پر زمین مہیا کرے۔
مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں اہلکاروں سمیت چوبیس افراد زخمی ہو گئے۔
