
پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی جدید رہائشی بستی حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں سمیت 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔
افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، جن کیخلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
