
لندن (جیوڈیسک) یوں تو چھوٹی چھوٹی پیاز کاٹتے ہوئے خواتین کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور اگر اتنا بڑا پیاز کاٹنا پڑ جائے تو شاید آنسوؤں کی بالٹیاں ہی بہہ جائیں۔
حیران اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں جناب کیونکہ یہ پیاز کاٹ کر استعمال کرنے کیلئے نہیں بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے اگائی گئی ہے۔ جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹونی گلوور نامی باغبان نے 8کلو سے زائد وزنی پیاز اگا کر اپنا نام عالمی ریکارڈ قائم کرنے والوں کی فہرست میں درج کرالیا ہے۔ 32
انچ کی چوڑائی پر مشتمل اس پیاز کا وزن مارکیٹ میں دستیاب عام پیاز سے 25 گنا زیادہ ہے۔ گلوور کا کہنا ہے کہ وہ نو عمری سے ہی اپنے باغ میں سبزیاں کاشت کرتے آرہے ہیں اور یہ پیاز انہوں نے گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں کاشت کی تھی۔
