
لندن(جیوڈیسک)افغانستان میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے برطانوی فوجی کو بعد ازمرگ وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا۔ملکہ برطانیہ نے افغانستان میں طالبان کیخلاف لڑائی میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جیمز ایش ورتھ کو بعد ازمرگ سب سے بڑے فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس سے نوازا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بکنگھم پیلس میں منعقد ایک تقریب میں لانس کارپرن جیمز کی والدہ کیری ایشورتھ نے ملکہ برطانیہ سے اعزاز وصول کیا۔ جیمز ایش ورتھ 13 جون 2012 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کیخلاف ایک کارروائی کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
برطانوی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق مرنیوالے فوجی کو لڑائی کے دوران بہادری اور شجاعت مظاہرہ کرنے پر برطانیہ کے سبب سب سے بڑے فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا۔
