
لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیئم کی شادی کے بعد شاہی خاندان کی دوسری بہو کی تلاش بھی شروع ہوگئی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی مشکل آسان کرنے کے لیے امریکی ٹی وی نے کیا ہے، ریالٹی شو کا اہتمام جس میں ڈھونڈی جائیگی شہزادہ ہیری کی شریک حیات۔
ریالٹی شو میں شہزادہ ہیری کے مشابہہ ہیرو کو کاسٹ کیا گیا ہے، جسے پانچ ہفتوں میں بارہ میں سے کسی ایک لڑکی کے انتخاب کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس دوران شاہی خاندان کی بہو بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو بھی شہزادے کو متاثر کرنا ہو گا۔
یہ ہو گا تو ایک ریالٹی شو لیکن شاہی خاندان چاہے تو اس کی مدد سے شہزادہ ہیری کی مشکل بھی آسان کی جاسکتی ہے۔
