
اوگادوگو (جیوڈیسک) پارلیمنٹ میں موجودہ صدر بلیس کومپیرBlaise Compaore کو ایک بار پھر صدر بنے کی اجازت دینے پر ووٹنگ متوقع تھی۔ ووٹنگ سے قبل دارالحکومت اوگادوگو Ouagadougou میں حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے پتھراؤ کر دیا اور پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی حملہ کیا۔
اس دوران کچھ دیر کیلئے ٹی وی چینل کی نشریات کو بند کر دیا گیا۔ صدر بلیس کومپیر انیس سو ستاسی میں صدر بنے تھے۔
