Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جلتی پہ تیل

April 15, 2014 0 1 min read
Professor Riffat Mazhar
Chaudhry Nisar Ali Khan
Chaudhry Nisar Ali Khan

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خاں نے یہ اعتراف تو کر لیا کہ کچھ بیانات کی وجہ سے حکومت اور فوج کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی لیکن اِس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور فوج کا قبلہ ایک ہے اور جتنی بہتر ورکنگ ریلیشن شپ آج ہے ، پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ اُنہیں ادراک ہے کہ فوج ، حکومت تعلقات کی مضبوطی ملک کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ اُن کی باتوں کا کچھ حلقوں نے بُرا منایا لیکن اقرار وہ بھی کرتے ہیں کہ ملکی ترقی و سلامتی کے لیے عدلیہ اور فوج کا احترام ضروری ہے البتہ خواجہ صاحب بضد ہیں کہ اُنہوں نے جو کچھ کہا ، درست کہا اور وہ اپنی باتوں پر اب بھی قائم ہیں ۔وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف البتہ بہ اندازِ حکیمانہ اپنی باتوں کی وضاحت کر چکے اور کر رہے ہیں ۔سوال مگر یہ ہے کہ آخر حکومتی حلقوں کی جانب سے ایسا کیا کہہ دیا گیا جس نے افواجِ پاکستان میں ہلچل مچا دی اور عسکری قیادت کا کون سا بیان ایسا تھا جس کی بنا پر یہ سمجھا جائے کہ ”میرے عزیز ہموطنو! ” کی گونج ایک دفعہ پھر سنائی دینے والی ہے ؟۔ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا کچھ بھی نہیں اور یہ سب کچھ ”رائی کا پہاڑ ”بنا دینے والے میڈیا کی کرشمہ سازیاں ہیں ۔

یہ بجا کہ خواجہ محمد آصف اور خواجہ سعد رفیق کے بیانات قدرے سخت تھے لیکن یہ افواجِ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ اُس آمر کے خلاف تھے جس سے صرف ایک منتخب حکومت کا تختہ اُلٹنے کا جرم ہی سر زد نہیں ہوا بلکہ اُس کے جرائم کی فہرست تو اتنی طویل ہے کہ اُس پر کتاب لکھی جا سکتی ہے ۔اُس نے احساسِ تفاخر کے ساتھ اپنی ”خود نوشت” میںجتنے جرائم کا اعتراف کیا ہے کہ انہی جرائم کی پاداش میں اُس کی اگلی ساری زندگی جیل میں گزرسکتی ہے ۔ اگر غیر جانبدارانہ تجزیہ کیا جائے تو عیاں ہو جاتا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے پرویز مشرف صاحب نے میاں صاحب اور اُن کے ساتھیوں کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا کہ انسانیت مارے شرم کے مُنہ چھپانے لگے جبکہ اِس کے بر عکس مشرف صاحب اپنے پُر تعیش محل میں ایسی زندگی بسر کر رہے ہیں جس کے بارے میں کوئی عامی صرف سوچ ہی سکتا ہے ۔پرویز مشرف صاحب کی حفاظت پر عوام کے خون سے نچوڑے گئے کروڑوں روپے صرف ہو رہے ہیںاوروہ جب باہر نکلتے ہیں تو اُن کی حفاظت کا ایسا بندوبست ہوتا ہے

جو امریکی صدر بارک اوباما کو بھی نصیب نہیں ۔دوسری طرف میاں نواز شریف صاحب کوجب ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانا ہوتا تو جہاز میں بھی ہتھ کڑیوں سے باند ھ دیا جاتا ۔پرویز مشرف صاحب کے جرائم کی فہرست تو طویل ہے لیکن کیا دنیاکی کوئی بھی عدالت میاں برادران کا کوئی ایسا جرم ثابت کر سکتی ہے جس کی بنا پر اُن سے ایسا سلوک روا رکھا گیا کہ اُنہیں اپنے باپ کو لحد تک میں اتارنے کی اجازت نہ دی گئی؟ ۔پرویز مشرف اور اُس کے حواریوں نے تو ہر اُس شخص کے ساتھ بھی انسانیت سوز سلوک کیا جس کا میاں برادران کے ساتھ تھوڑا سا بھی تعلق تھا ۔خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید صاحب کے ساتھ کیے جانے والے بہیمانہ سلوک کا کیا جواز تراشا جا سکتا ہے ؟۔یہ سبھی انسان ہیں جن کے جذبات و احساسات مُردہ نہیں ہیں۔اگر جذبات کی رو میں بہہ کر اُن کی زبانوں سے پرویز مشرف کے خلاف کوئی ایک آدھ جملہ پھسل ہی گیا تو ایسی کون سی قیامت ٹوٹ پڑی ۔

کیا مشرف صاحب اتنے ہی ”پَوتر” ہیں کہ اُن کے بارے میں قومی زباں بندی کا حکم صادر کر دیا جائے ؟۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر قوم کو یہ بھی بتلا دیا جائے کہ یہ جمہوریت کی کونسی قسم ہے جس میں ”جمہور” یہ کہتے نظر آئیں کہ
یہ کیسا دستورِ زباں بندی ہے تیری محفل میں
یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری

وزیرِ داخلہ نے بالکل درست کہا کہ ”ایک مخصوص ٹولہ رات آٹھ سے گیارہ بجے ت اشتعال انگیزی کے چکر میں لگا رہتا ہے ”۔ایسا کہتے ہوئے اُن کا لہجہ انتہائی نرم اورانداز مودبانہ تھا کیونکہ معاملہ ہمارے بے باک الیکٹرانک میڈیا کا تھا جس سے آجکل ہر کوئی پناہ مانگتا ہے ۔چوہدری نثار نے الیکٹرانک میڈیا سے مودبانہ درخواست کی کہ وہ اپنے نیوز چینلز پر اشتعال پھیلانے والے اصحاب کو بلانے سے گریز کریں ۔لہجہ نرم سہی لیکن اندرونی تلخی اور بے بسی بہر حال عیاں تھی کیونکہ وہ خوب جانتے تھے کہ ”ریٹنگ” کا اسیر الیکٹرانک میڈیا اور کھمبیوں کی طرح اُگے ہوئے اینکرز اُن کی باتوں پر کان نہیں دھریں گے ۔ہمارے الیکٹرانک میڈیا کو توبریکنگ نیوز جاری کرنے کا اتنا شوق ہے کہ وہ بریکنگ نیوز پہلے جاری کرتے ہیں ، تصدیق بعد میں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایک افواہ کو لے کر اُٹھتے ہیں اور پھر اُس کی صداقتوں میں جُت جاتے ہیں ۔اُنہیں ایسے راندہ درگاہ مہمان انتہائی عزیز ہیں جو ”مُنہ پھَٹ ” ہوں ۔آپ کو یاد ہو گا کہ کسی زمانے میں ہمارے الیکٹرانک میڈیا کو ”قُرآنی پریس کانفرنس” کرنے والا ذوالفقار مرزا انتہائی عزیز تھا اور اینکرز اُس کا انٹرویو کرنے کے لیے دھکے کھاتے پھرتے تھے۔

Khawaja Mohammad Asif
Khawaja Mohammad Asif

آج وہی ذوالفقار مرزا اپنے گھر میں موجود ہے لیکن کوئی اُسے مُنہ لگانے کو تیار نہیں ۔انتہائی بد تمیز اور مُنہ پھٹ فیصل رضا عابدی محض اِس لیے الیکٹرانک میڈیا کو مرغوب رہا اور ایک حد تک اب بھی ہے کہ وہ تاریخ ساز چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری صاحب کے خلاف بولتا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری صاحب دینی علم کے لحاظ سے انتہائی محترم ضرور ہیں لیکن ”شخصی خامیوں ” سے مبرا ہر گز نہیں ۔ابھی کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے جب اسی الیکٹرانک میڈیا کی کرشمہ سازیوں نے اُنہیں آسمان کی رفعتوں تک پہنچا دیا اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے پاکستان میں سوائے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے اور کچھ باقی بچا ہی نہیں ۔آجکل الیکٹرانک میڈیا کے کاغذوں میں وہ بھی استراحت فرما رہے ہیں ۔سدا بہار شیخ رشید احمد صاحب ہمیشہ الیکٹرانک میڈیا کی آنکھوں کا تارا رہے ہیں کیونکہ وہ جھوٹ اِتنے اعتمادسے بولتے ہیں کہ سچ کا گماں ہونے لگتا ہے ۔جلتی پہ تیل چھڑکنے کے جتنے وہ ماہر ہیں اُتنا کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔اُنہوں نے فرمایا کہ خواجہ محمد آصف افواجِ پاکستان کے نا پسندیدہ ہیں اور اُنہیں جان بوجھ کر وزیرِ دفاع بنایا گیا ہے

جس کا خمیازہ میاں نواز شریف صاحب کو بھگتنا پڑے گا ۔وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ” حکومت تیزی سے 12 اکتوبر 1999ء کی طرف بڑھ رہی ہے ۔میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اپریل بڑا اہم ہے اور یہ سال میاں نواز شریف کی حکومت کے حوالے سے بڑا کٹھن ہو گا۔وہ گھر چلے جائیں گے یا امیر المومنین بن جائیں گے ” ۔ایسی باتوں سے چونکہ الیکٹرانک میڈیا کی ریٹنگ بڑھتی ہے اسی لیے شیخ صاحب ہر روز کسی نہ کسی چینل پر برا جماں نظر آتے ہیں ۔میڈیا سے بہتر کون جانتا ہے کہ اس قسم کی تاریخیں شیخ صاحب دیتے ہی رہتے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے کیونکہ اُن کی سیاسی آڑھت میں فروخت کرنے کے لیے ایسی افواہوں اور پیشین گوئیوں کے سوا بچا ہی کیا ہے ۔شیخ صاحب نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ”سیاسی ہیجڑوں کے ذریعے فوج کو ہدفِ تنقید بنایا جا رہا ہے۔یہ وزراء خود نہیں بول رہے بلکہ اُن کے اندر نواز شریف بول رہا ہے ”۔میاں نواز شریف صاحب تو ”خواجگان” کے بیانات پر اُن کی سرزنش کر بھی چکے البتہ قوم ہی بہتر فیصلہ کر سکتی ہے کہ آیا”سیاسی ہیجڑے” وہ ہیں جو ”پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ بہار رکھ ” کی عملی تصویر ہیں یا وہ جو ڈال ڈال پہ پھدکتے نظر آتے ہیں ۔شیخ صاحب نے نواز لیگ چھوڑی اور پرویز مشرف کے ہمنوا بن گئے ۔

پھر قاف لیگ جوائن کر لی اور جب پرویز مشرف صاحب کو زوال آیا تو نواز لیگ کی منت سماجت کرتے پائے گئے ۔جب کسی نے گھاس نہ ڈالی تو اُس کی چھتری تلے پناہ لے لی جسے کسی زمانے میں وہ ”تانگے کی سواریوں” والا لیڈر قرار دیا کرتے تھے ۔ہمیں تو اب بھی یقین ہے کہ نواز لیگ کے ایک اشارے پر وہ میاں نواز شریف صاحب کے قدموں میں بیٹھنے کو عین سعادت سمجھیں گے ۔اب پتہ نہیں ”سیاسی ہیجڑا” کون ہے۔

Professor Riffat Mazhar
Professor Riffat Mazhar

پروفیسر مظہر ۔۔۔۔۔ سرگوشیاں

Share this:
Tags:
necessary Oil pakistan Talk باتوں پاکستان تیل ضروری قائم
Sardar Mehtab Abbasi
Previous Post سردار مہتاب عباسی آج گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Next Post بلوچستان کیلیے حکمرانوں کا مائنڈ سیٹ نہیں بدلا، اخترمینگل
Akhtar Mengal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close