
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔
قاہرہ یونیورسٹی کے باہر سینکڑوں طلبہ نے فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کی نئی پالیسیوں اور عدالت کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی کی اکیس حامی خواتین کو گیارہ سال قید کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
