
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے بلدیاتی نظام میں ترامیم مسترد کر دیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی شہری اور دیہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو خطرناک ثابت ہو گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں مجوزہ ترامیم انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش ہے۔ پیپلزپارٹی غلط طریقے سے اپنا میئر لانا چاہتی ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عددی اکثریت سے بلدیاتی نظام کا بل منظور کرایا اور شہری اور دیہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ شہری اور دیہی تفریق بہت دور تک جائے گی۔
