
نیویارک (جیوڈیسک) کیلفورنیا کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔ امریکی محکمہ جنگلات کیحکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ 22 ہزار 8 سو ایکٹر پر پھیل چکی ہے۔
جس کے باعث متعدد گھر اور عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ ساڑھے تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔3 ہزار فائر فائٹرز، 17 واٹر ہیلی کاپٹر اور 10 ائیر ٹینکر بھی آگ بھجانے میں حصہ لے رہے ہیں۔
