
سرمایہ دارانہ نظام کی ناکامی کا ایک اور شاخسانہ عوام کے سامنے آگیا۔ امریکہ کا شہر ڈیٹرائٹ ناکام معیشت کی بھینٹ چڑھ کر تاریخی دیوالیہ پن کا شکار ہے جبکہ اوباما اور امریکی انتظامیہ لاچار و پریشان ہیں۔
امریکی شہر ڈیٹرائٹ نے امریکی عدالت سے رجوع کر لیا ہے کہ اس کے پاس قرضے ادا کرنے کیلئے رقم موجود نہیں ہے اور ڈیٹرائٹ شہر دیوالیہ کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اگرعدالت ڈیٹرائٹ شہر کو دیوالیہ قرار دے دیتی ہے تو یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا دیوالیہ کیس ہوگا۔
امریکی ریاست مشی گن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ڈیٹرائٹ شہر مقررہ ریونیو پیدا کرنے میں ناکام رہا۔ ادھر وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے کہ صدراوباما اور امریکی انتظامیہ اس صورتحال کو نہایت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔
