Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مناجات معصومین کی تقریب رونمائی

April 9, 2017 0 1 min read
Ceremony
Ceremony
Ceremony

تحریر : منشاء فریدی
ادبی تقاریب وسیب میں مثبت رویوں کا باعث ہیں۔یہ تقاریب ہمارے عمومی سماجی اور اجتماعی رویوں کے عروج کیلئے محدود معاون ثابت ہوتی ہیں۔وہ معاشرہ جمہور کا شکار ہو کر فناء کے گھاٹ اتر جاتا ہے۔جہاں ثقافتی و ادبی اجتماعات اور میلے ختم ہو جاتے ہیں۔پاکستان میں موجادہ حالات کی ذمہ داری بھی انھی اسباب پر ڈالی جاسکتی ہے کیونکہ جب سے وطن عزیز میں ثقافتی اور ادبی تقاریب اور میلوں کو مخصوص مائنڈسیٹ نیشجر ممنوعہ قرار دیا۔تب سے نہایت اعلیٰ ادب اور فنون لطیفہ کے پیدا کار دبائو میں آکر خاموش ہوتے گئے یا انہیں زبردستی خاموش کرا دیا گیا لیکن پھر بھی اعلیٰ فکر کی نمو رک نہ سکی۔جدید ادب کا کام مستقل چلتارہا ۔کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔تقاریب کا انعقاد مسلسل ہوتا رہا ۔مشاعرے جوبنپر رہے۔ادبی محافل جمتی رہیں ۔عالمی ادب کا ترجمہ ہمارے یہاں سرائیکی اور اردو میں ہوتا رہا ۔تشبیہات استعارات اوتلمیحات شاعری میں بلا دھڑک استعمال ہوتے رہے ۔ تنگ نظرمعاشرہ شکست فاش کا شکار رہاگو کہ ریاستی بیانیہ متصادم منفی بیانیے کا حامی رہا۔ سرائیکی ہمہ جہت اور مکمل زبان ہے۔اس کی اپنی مخصوص اصوات ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سرائیکی زبان کو کسی بھی زبان کا لہجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔سرائیکی ادب کو اس وقت عالمی ادب کے مقابلے میں رکھا جا سکتا ہے۔ہمارا ادیب اگر تھڑوں میں تقسیم نہ ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔؟ بہر حال سرائیکی قلم کار (شعراء اور نثر گار)اپنی ذمہ داری اوربطریق احسن نبھا رہے ہیں۔(یہاں یہ حوالہ بھی ضروری ہے کہ کچھ متشاعر( غیر ادیب قسم کے لونڈے) ادب میں محض تحمینی مضامین لکھ کر ادیبوں میں اپنی مخصوصی چاپلوس طبیعت اور فطرت کے ذریعے اپنی پہچان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے خوشامدی اور غیر معیاری عناصر کو ہمارے ادب نے پہلے ہی سے مستردکر دیاہے)۔آئمہ سے منسوب دعائوں کا منظوم سرائیکی ترجمہ ڈیرہ غازی خان (چوٹی بالا)کے انتہائی زرخیز ذہن اور معروف نقاذ ،محقق،مورخ،ماہر، علم، عروض،مصنف اور شاعر فرید ساجد لغاری نے کیا۔کتاب کی تقریب رونمائی 2اپریل 2017کو پرکھ ادبی سنگت کوٹ چھٹہ اور قندیل ادب نوتک مہمید کے اشتراک سے ایڈمور ہوٹل کوٹ چھٹہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں دنیا ئے ادب کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور مترجم فرید ساجد لغاری پر سیر حاصل مقالے پڑھے ۔جن میں فرید ساجد لغاری کی علمی و ادبی اور مناجات معصومین کے سرائیکی ترجمے پربحث تھی۔جبکہ تقاریب کے دوسرے حصے میں سرائیکی اردو شعراء نے شاعری پیش کی۔تقریب کے پہلے حصے میں دلبر مولائی جبکہ دوسرے حصہ کی نظامت فضل عباس ظفر نے کی۔

دنیا ئے ادب کے نامور ادیب اور محقق و شاعر مولانا منطور آفاقی نے فرید ساجد کو بطور ترجمہ نگار،نقاد ،نثر نگار ،محقق اور عالم علم عروض ،عظیم قلم کار اور شاعر قرار دیا۔آپ نے کہا کہ فرید ساجد لغا ری نے علم عروض اپنے استاد محترم اکرم قریشی مرحوم سے سبقاََ پڑھا ۔مولانا منظور آفاقی نے اس موقع پر علم عروض کی آفادیت پر روشنی ڈالی۔اور اس حوالے سے فرید ساجد لغاری کی محنت شاقہ کو سراہا ۔سیاسی و سماجی شخصیت ملک رمضان جڑھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیئے یہ خوشی کا موقع ہے کہ فرید ساجد جیسے عظیم محقق نقاد مترجم اور ادیب سے ملنے کا موقع ملا اور ان کے اعلیٰ خیالات کا مطالعہ نصیب ہوا۔

راقم الحروف (منشاء فریدی) نے فرید ساجد لگاری کی علمی اور ادبی خدمات پر تفصیلی مقالے میں کہا کہ” مناجات معصومین”کا منظوم سرائیکی ترجمہ سرائیکی ادب میں بیش بہا ء اضافہ ہے۔اور یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کی ترجمہ نگاری کی جس روشن روایت کا فرید ساجد لغاری نے آغاز کیا ہے اس کے اثرات دوردور تک جائیں گے اور سرائیکی دبستان اس سے معطر رہے گا ۔ترجمہ بالخصوص منظوم ترجمہ انتہائی مشقت طلب عمل ہے اس کے لیئے نا صرف محنت، لگن اور ہمہ وقت توجہ ضروری ہے۔بلکہ زبان ادب پر عبور لازمی امر ہے۔لوازمات شاعری پر مترجم شاعر عبور رکھتا ہوورنہ ترجمہ اپنی شیرینی افادیت اور معیار ضائع کر دیتا ہے۔

سرائیکی اور اردو کے نامور ادیب اور صحافی سید فرحت نقوی نے فرید ساجد لغاری کو عظیم شاعر قرار دیا اور مناجات معصومین کے سرائیکی میں منظوم ترجمے کو سراہا۔اور فرید ساجد کو منظوم خراج تحسین بھی پیش کیا۔

حسنین رضا خاکی نے مترجم فرید ساجد لغاری پر تفصیلی گفتگو کی اور منظوم خراج تحسین پیش کیا :
قرطاس قبیلہ میں ہے اک ظل الٰہی ، الفاظ میں کیا درس کی سوغات لیے ہے
ہر حرف ہے توحید کی قربت کا ذریعہ ، دامن میںمعصوموں کی مناجات لیے ہے
کیا طالب عرفان کی سوغات لکھی ہے ، ذہنوں کی فلاح کے لیے خیرات لکھی ہے

اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ، ساجد نے جو منظوم مناجات لکھی ہے
معروف شاعر عباس صادر نے اردو کے نامور ادیب قاضی ابو المظہر شریف کا تحریر کیا ہوا مقالہ پڑھا جو فرید ساجد کی فنی و ادبی کاوش مناجات معصومین پر لکھا گیا تھا ۔مقالہ نگار نے فرید ساجد پر یوں خامہ فرسائی کی کہ مجھے اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب صاحب ترجمہ کی مختلف النوع ادبی سرگرمیوں کے بارے میں سنتا یا پڑھتا ہوں ۔علمی ادبی مرکز سے دور ایک پس افتادہ کوہستانی علاقے کے شاعر کو قسام ازل نے کیسی کیسی خوبیوں سے نوازا ہے۔صاحب موصوف اس زیر بحث کتاب (مناجات معصومین) کے علاوہ سرائیکی مجموعے سرور کائنات ۔ہیرے موتی ۔چنتے ۔بھوئیں تراما ںجیسی مقبول سرائیکی کتب کے خالق ہیں۔ان کی ایک اور قابل ذکر کتاب اکرم قریشی شخصیت و فن بھی ان کے زور قلم کا نتیجہ ہے۔قاضی ابو المظہر شریف کے مضمون نے فرید ساجد لغاری کی فنی زندگی کا تقریبا احاطہ کر دیا ۔مذکورہ مقالہ ثابت کرتا ہے کہ فرید ساجد لغاری ہمہ جہت ادیب ہیں۔

متعدد کتابوں کے مصنف ۔شاعر۔صحافی ۔محقق اور سفر نامہ نگار دلبر مولائی نے فرید ساجد لغاری پر سرائیکی میں خاکہ بعنوان ”فرید ساجد دا چھوٹا خاکہ” پیش کر کے آپ کی تمام صفات کو یکجا کیا۔حاضرین نے دلبر مولائی کے پیش کیے گئے خاکے کو بے حد پسند کیا۔
دلبر مولائی کے خاکہ سے اقتباس نذر قارئین ہے:

سئیں فرید ساجد ساڈا سنگتی یار وی ہے۔تے ادب دا مٹھڑا منٹھار وی ۔۔۔استاد اکرم قریشی دے بعد ادب دا ا ستاد وی ۔۔ایہ من بھانونڑاں سجن ۔۔۔۔ یاریں دا یار ہے تے کجھ لوکیں واسطے کنڈا خار وی ہے۔ایہ کوہ سلیمان دا رو ہیلا وی ہے تے نَیںدا دامن واسی وی۔۔۔۔ انبیں دی چھاں تلے نہ آپ بہندے نہ ایندا ڈھولا ۔۔۔۔ٹاہلی دی ماندی چھاں کولوں وی پریں ہے۔۔۔البتہ کنڈے تے بیر داسایہ ملیا ہویا ہے۔ایندیاں بیریں اکثر جھوریاں رہندین۔۔۔۔لائی ۔لانڑاں ۔پھوگ ۔سینوار ۔پنیر وانگوں ایندی شاعری تشبیہیں تے استعاریںنال چتری لاتھی ہے۔پیہلوں شیت رج نہ کھادیاں ہوون لیکن کھمبیاں ضرور رج کھادیاں ہوسن۔تنقید اینجھی لکھدے جو ادب سوہنڑاں تھی ویندے البتہ بندے کوں مناون واسطے بھاہ پانڑیں کرنا پوندے۔۔۔۔۔۔! تقریب کا دوسرا حصہ محفل مشاعرہ پر مشتمل تھا۔جس میں سرائیکی ادب کے نمائندہ شعراء نے کلام پیش کیا ۔جس سے شرکائے محفل محظوظ ہوئے ۔شعراء نے خوب داد سمیٹی۔تقریب میں ساقی سمینوی،منظور حسین منظور،یٰسین صابر ،حفیظ انجم،عاشق صدقانی،اے ڈی عاشر،عقیل نقوی،حسنین خاکی،موسٰی خان ناصر،فہیم یاسر،گلزار حسین گلزار،شاہد راسب،رفیق گلشن،امداد ہمدرد،رانا امانت علی ،نعیم ثاقب،اے ڈی رضوان،عنبر بلوچ،منیر حسین درویش ،یٰسین صابر،حقنواز باقی اختر عبرت،ملک عمران جڑھ،ملک کامران جرھ،غلام شبیر بزدار کے علاوہ لاتعداد شعراء ادباء اور سماجی و عوامی شخصیات نے شرکت کی۔

Mansha Fareedi
Mansha Fareedi

تحریر : منشاء فریدی

Share this:
Tags:
attitudes Literature Mansha Fareedi Society ادب تقریب رونمائی ثقافت رویوں معاشرہ
Jamaat e Islami K-Electric Sit
Previous Post جماعت اسلامی دھرنا ٧ اپریل
Next Post پاکستان اور فوج کے دشمن
Pakistan Army

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close