Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

چیئرمین سینٹ کی ناراضگی

April 16, 2017 0 1 min read
Mian Raza Rabbani
Mian Raza Rabbani
Mian Raza Rabbani

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
یوں تو چیئرمین سینٹ میاں رضار بانی اکثر ناراض ہی رہتے ہیں لیکن اب کی بار ایسے ناراض ہوئے کہ سبھی کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ وہ بھری محفل (سینٹ) سے احتجاجاََ اُٹھ کر چلے گئے، اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر یہ جا ، وہ جا ۔ اُن کی ناراضی کا سبب نون لیگ کے غیرحاضر وزراء بنے جو کام کرتے کرتے اتنے تھک بلکہ ”ہَپھ” جاتے ہیں کہ پھر اُن کی پارلیمنٹ اور سینٹ کے اجلاسوں میں جانے کی ہمت ہی نہیں رہتی۔ ویسے بھی آجکل وہ اگلے الیکشن کی تیاریوں میں ہیں ، مقابلہ تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی سے، جن کے تڑپتے حملوں کا جواب ، پھڑکتے جملوں سے دینا اُن کا فرضِ عین ، باقی سب جائے بھاڑ میں ۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے میاں رضاربانی کو منانے کے لیے اُن کے پیچھے ”دُڑکی” تو بہت لگائی لیکن بات بنی نہیں۔ چیئرمین صاحب نے دوٹوک کہہ دیا کہ اب وہ چیئرمین نہیں اور استعفے کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے سینٹ سیکرٹریٹ کو سرکاری فائلیں نہ لانے کی ہدایت کر دی ، پروٹوکول واپس اور دورۂ ایران منسوخ کر دیا اور یہ کہا ”اگر ایوان کا وقار برقرار نہیں رکھ سکتا تو عہدے پر بیٹھنے کا حق نہیں” ۔ چیئرمین صاحب کے اِس اقدام کی ،اے این پی اور ایم کیو ایم ہی نہیں ، نون لیگ نے بھی حمایت کی ۔ یہی نہیں بلکہ نون لیگ کے سینیٹرنثار محمد نے رضاربانی سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے استعفےٰ بھی دے دیا ۔ کئی اور سینیٹر بھی استعفے دینے کو تیار بیٹھے ہیں ۔ گویا دوسری جماعتوں کو یہاں بھی سیاست جھاڑنے کا شغل ہاتھ آ گیا ۔ اے این پی کے شاہی سیّد اور زاہد خاں نے کہاکہ پارلیمانی جمہوری حکومت عوام کو جواب دہ ہوتی ہے لیکن نوازلیگ کو تو جمہوری رویے کا پتہ ہی نہیں ۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ وزراء کرپشن میں لگے ہوئے ہیں ، اُن کے پاس ٹائم نہیں ۔ قائدِ ایوان راجہ ظفرالحق ، میاں رضاربانی کے کام چھوڑنے پر متحرک ہو گئے ۔ اُنہوں نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو فون کرکے کہا کہ یہ معاملہ وزیرِاعظم کے نوٹس میں لایا جائے۔

ہوا یوں کہ جمعے کے روز میاں رضاربانی وزراء کی عدم موجودگی اور حکومت کی طرف سے جواب نہ ملنے پر بَرہم ہو گئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتی جو سینیٹ کو آئینی کردار سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ اگر وہ ایوان کا تقدس برقرار نہیں رکھ سکتے تو اُنہیں سیٹ پر بیٹھنے کا حق نہیں ۔ میاں رضاربانی بعض سوالات کے جوابات کے نہ آنے اور بعض وزارتوں کی طرف سے دوسری وزارتوں کو بھیجے جانے والے سوالات قبول نہ کیے جانے پر شدید بَرہم ہوگئے ، جو اُن کا حق تھا ۔ سوال یہ ہے کہ اگر پارلیمنٹ اور سینیٹ اتنے ہی بیکار ایوان ہیں تو پھر اِنہیں بند ہی کردینا چاہیے ۔ اِن پر کروڑوں ، اربوں روپیہ صرف کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ وزیرِاعظم صاحب پارلیمنٹ اور سینیٹ میں کبھی کبھار اپنے رُخِ روشن کا دیدار کرواتے ہیں اور اُن کی دیکھادیکھی خادمِ اعلیٰ بھی پنجاب اسمبلی میں کبھی کبھی تشریف لاتے ہیں ۔یاد آیا کہ ایک دفعہ نوشیرواں عادل شکار کے لیے جنگل میں گئے۔ شکار کرنے کے بعد پتہ چلا کہ نمک نہیں تھا۔

نوشیرواں نے اپنے مصاحبوں سے کہا کہ قریبی گاؤں سے نمک لائیں لیکن قیمت ادا کرکے ۔ مصاحب بولے کہ اتنی چھوٹی سی چیز کی قیمت کیا دیں گے ؟۔ تب توشیرواں نے وہ تاریخی جملے بولے جو ہر حاکم کو اَزبَر ہونے چاہییں ۔ اُنہوںنے کہا ”اگر حاکم ایک انڈے پر ظلم روا رکھے گا تو مصاحب رعایا کی ساری مرغیاں ہڑپ کر جائیں گے ”۔ عرض کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر میاں صاحبان خود اجلاسوں میں شریک ہوتے تو یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ وزراء غیرحاضر ہوتے ۔ اب اگر کوئی یہ کہے کہ میاں رضاربانی کا احتجاج غلط تھا تو اِسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ صرف وزراء کی غیر حاضری ہی نہیں ، دیگر کئی سیاسی عوامل نے بھی چیئرمین سینیٹ کا پیمانۂ صبر لبریز کر دیا اور وہ پھَٹ پڑے ۔ میاں رضاربانی کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے ، یہ الگ بات کہ اُن کے اندر پیپلزپارٹی کے جیالوں جیسے جراثیم پیدا نہیں ہو سکے لیکن اُن کی ہمدردیاں بہرحال پیپلزپارٹی ہی کے ساتھ ہیں۔ آجکل پیپلزپارٹی نے ”فرینڈلی اپوزیشن” کا نقاب اتار پھینکا ہے ۔ اب ہمیں وہی ”اصلی تے وَڈی” پیپلزپارٹی نظر آتی ہے جو اپنی بڑھکوں سے تھَرتھلی مچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ جلتی پر تیل کا کام کراچی کے تناظر میں ہونے والی حالیہ گرفتاریوں اور گمشدگیوں نے کیا ، جس کاچیئرمین صاحب نے بھی اثر قبول کیا۔ شاید وہ سوچ رہے ہوں گے کہ

وفا کیسی ، کہاں کا عشق ، جب سَر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھر اے سنگدل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو

ایک طرف گمشدگیاں اور دوسری طرف میاں نواز شریف کے سندھ میں دھڑادھڑ دَورے اور ترقیاتی حکمت عملیاں ، جِن سے پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ میاں صاحب اب لگی لپٹی رکھے بغیر تحریکِ انصاف اور پیپلزپارٹی کے لَٹّے لینے لگے ہیں ۔ اُنہوں نے جیکب آباد میں ترقیاتی کاموں کے لیے 100 کروڑ روپے ، 100 ٹرانسفارمرز اور گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اب ووٹ نعروں پر نہیں ، کام پر ملیں گے ۔ سندھ حکومت اپنی کارکردگی دیکھے ۔ ہم سے پہلے یہاں ڈاکوراج تھا ، سندھ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ، کراچی میں ہر طرف کچرا ہی کچرا ہے ۔ ہم عوام کی طاقت سے حالات بدلیں گے۔ وزیرِ اعظم صاحب نے مزید کہا کہ بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے لوگ علاج سے قاصر ہیں اِس لیے اُن کے لیے ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے تاکہ اُن کا مناسب علاج ہو سکے ۔ وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے مخصوص لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ” سندھ دھرتی کو زرداریوں کے آسیب اور چنگل سے آزاد کروائیں گے ۔ بہت مہلت دے دی مگر یہ سدھرنے والے نہیں ۔ پیپلزپارٹی صرف چوری کرتی ہے ۔ بھٹو کے نام پر حکومت کرنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ نوری آباد کمپنی کے پیچھے زرداری ہیں ”۔ خواجہ سعد رفیق نے پیپلزپارٹی پر اور بھی بہت سے الزامات دَھرے ۔ اب ظاہر ہے کہ جب اِس قسم کی صورتِ حال ہو اور سیاسی درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا چلا جا رہا ہو تو پھر محتاط حکومتی رویہ ہی بہتر ہوتا ہے لیکن یہاں معاملہ اُلٹ ہے۔ حکومتی وزراء کو ایسی نوبت ہی نہیں آنے دینا چاہیے تھی کہ چیئرمین سینیٹ ہی ”واک آؤٹ” کر جاتے ۔ اکابرینِ حکومت کو یاد رکھنا ہو گا کہ اپوزیشن کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ، جو نقصان بھی ہوتا ہے ، حکومت ہی کا ہوتا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
election Prof Riffat Mazhar الیکشن چیئرمین سینٹ ناراضگی
Speech
Previous Post کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 16/4/2017
Next Post بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب
Load Shedding

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close