چکوال : تھنیل پھاٹک پنڈی بائی پاس چکوال کے سامنے ریلوے اراضی پر قبضہ گروپوں نے قبضہ دوبارہ تعمیرات شروع کر دیں، ریلوے افسران ساز باز ہونے کے بعد خاموش تماشائی،سیاسی وسماجی حلقوں کا احتجاج کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق پنڈی بائی پا س کے قریب تھنیل پھاٹک کے سامنے عرصہ دراز سے قبضہ گروپ عناصر نے ڈیرے جمارکھے تھے جس کیخٰلاف ایکشن لیتے ہوئے کچھ عرصہ قبل ریلوے حکام نے چند تجاوزات کو مسمار بھی کر دیا تھا جس پر قبضہ گرپوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر لئے تھے۔
مزید تجاوزات نہ ہٹائے جاسکے لیکن بعد ازاں ریلوے افسران سے ساز باز ہونے کے بعد جبکہ مقدمات ابھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں مذکورہ گرپوں کے عناصر دوبارہ حرکت میں آگئے ہیں اور زور شور سے تجاوزات تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ جگہ سے دوران کھدائی سیوریج لیوے لائن بھی برآمد ہوچکی ہے لیکن مذکورہ عناصر نے عدلتوں کی توہین کھلے عام شروع کر رکھی ہے۔سیاسی وسماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
