کروڑ لعل عیسن : سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی ڈیوائڈر لائن کا حصہ توڑ دیا۔ ضلع افسران اوت TMA حکام نے اطلاع کے باوجود کوئی کاروائی نہ کی اور ٹی ایم او اور ایس ڈی او ٹی ایم اے اعجاز خان ملغانی ایس ڈی او ہائی وے پراونشل محمد ارشاد موقع دیکھ کر واپس آگئے۔ صدر انجمن حاجی مختیار کی وجہ سے باقی دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کے سامنے سے دیوار ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق انجمن تاجران حاجی مختیار حسین متعدد بار شہر کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی ون وے کی دیوار کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ ایک منصوبے کے تحت انہوں نے پہلے اپنی دکان کے آگے سے دس فٹ سے زائد لائن ہٹا دی جس کے بعد باقی دکانداروں نے بھی منصوبے تحت اپنی اپنی دکانوں کے سامنے سے دیوار ہٹا دینگے۔
اس امر کی اطلاع گزشتہ روز شہریوں نے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ، ٹی ایم او کروڑ ، ایس ڈی او ٹی ایم اے اور ایس ڈی او ہائی وے پراونشل کو دی لیکن کسٹوڈین ہونے کے ناطے سرکاری پراپرٹی کو توڑنے جیسے اقدام پر کوئی کاراوائی نہ ہو سکی۔ جب ٹی ایم اے کی جانب سے ہلچل کا صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین کو علم ہوا تو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹی ایم اے پہنچ گئے اور ڈیوائڈر لائن کو توڑنے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنے لگے۔
