
کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے خزانہ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مراد علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شا ہ کو بھیجوا دیا ہے۔
سید مراد علی شاہ اپنےآبائی علاقے سہون شریف میں 29 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مراد علی شاہ پی ایس 73 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
