
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلبرگ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے دکان پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران دکان سے آٹومیٹک ہتھیار ملے ہیں۔
گلبرگ کے علاقے میں قائم دکان پر خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ ایس پی گلبرگ چوہدری نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ایک ایس ایم جی، 2پستول، درجنوں مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
