
کراچی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ارشد نور خان نے 6 سالہ بچی سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم منصور حسن نقوی اور ملزمہ مسماۃ ناز فاطمہ کی فی کس 25 ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی۔
درخواست گزاروں نے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف مدعی کی جانب سے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، اس واقعے میں کوئی صداقت نہیں ہے، لہذا استدعا ہے کہ ضمانت دی جائے۔ملزمان کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں عرشیہ نامی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے۔
