
بھوانہ (جیوڈیسک) بھوانہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً سڑک بلاک کر دی۔
نیا لاری اڈہ پر شہری اپنے کام کاج میں مصروف تھے کہ ایک سفید کار آ کر رکی۔ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت یار محمد خان، جان ولی خان اور محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شیر خان اور محمد خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور جھنگ چنیوٹ روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دی۔
