Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سید ابوالحسن علی ندوی اور بچوں کا ادب

December 31, 2018 0 1 min read
Syed Abul Hasan Ali Nadvi
Syed Abul Hasan Ali Nadvi
Syed Abul Hasan Ali Nadvi

تحریر: عتیق الرحمن

معاشرے کا پھلنا اور پھولنا یا تعمیر و ترقی کی منازل طے کرنا مرتبط ہے اس کی نئی نسل کے ساتھ۔بچوں کی تعلیم و تربیت جس نہج پر ہوگی اسی سے ظاہر ہوجائے گا کہ آیا یہ قوم دنیا میں اپنا لوہا منوا سکے گی یا نہیں۔قرآن و سنت میں جابجا بچوں کی تعلیم تربیت کے مدارج و ترتیب کو بیان کیا گیا ہے۔بچوں کو کھانا پینا ،سونا اور جاگنا، کھیلنا اور پڑھنا ،خوشی و غمی سمیت کوئی ایسا امر نہیں ہے کہ شریعت اسلامی نے اس کے متعلق رہنمائی نہ کردی ہو۔ رسول اللہۖ نے بچوں پر شفقت کرنے کا حکم دیا اور بچوں پر رحم کرنے کا حکم بھی دیا ۔ اسی جگہ بچوں کو بڑوں کی تعظیم و توقیر کا بھی حکم دیا ۔والدین کا ادب و احترام اور ماں کے قدموں کے نیچے جنت اور باب جنت کا دروازہ اس لیے قرار دیا گیا کہ ان کو رازی کیے بغیر نہ تو اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوسکتی ہے اور نہ ہی جنت میں داخلے کی اجازت۔بچپن کا میلان و رغبت پتھر پر لکیر کے مترادف ہے کہ وہ کسی بھی آفت کے ساتھ مندمل نہیں ہوسکتی۔اسی بناپر بچوں کو عبادت کی طرف راغب کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔چودہ سوسال سے نبی کرمۖ کے بعد صحابہ کرام،تابعین عظام ،اولیاء اللہ اور سلف الصالحین و علماء برابر کوشش کرتے رہے کہ معاشرے کہ بچوں کی تربیت پر خاص توجہ دی جائے تاکہ ان کا اپنا اور ان کی قوم کا مستقبل روشن و تابناک ہوجائے۔

اولین مسلمانوں کا شعار رہاہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا مکمل انتظام گھر کے اندر ہی کردیا کرتے کہ ماں کی گود پہلی درس گاہ قرار پاتی اور باپ سے بھی دینی و دنیا وی تعلیم کا سبق حاصل کیا جاتا۔ماضی قریب کی عظیم ترین مثال سیدابوالحسن علی ندوی کی ہے کہ انہوں نے رائے بریلی میں جس خانوادہ حسنی میں آنکھ کھولی تو اس خاندان کی مائیں بہنیں اور خلائیں اور پھپوئیں سبھی حافظ قرآن تھیں اور اپنے بچوں کو دین سے راغب کرنے کے لیے برابر مستورات کی محافل کا انتظام کیا جاتاجس میں قرآن کریم کی تلاوت،نعت رسولۖ ،اولین مسلمانوں کے شاندار کارناموں کو بیان کرنا شعار ہوتاتھا تاکہ بچے غیر محسوس انداز سے فطرت سلیم اور اچھی و بھلی زندگی بسر کرنے کی خاطر انبیائ، صحابہ اور تابعین کی سنتوں پر زندگی بسر کریں۔سید ابوالحسن علی ندوی ندوة العلماء کے سرخیل مئورخ و محدث اور عالم کبیر سید عبدالحی حسنی ندوی کے گھر میں سن 1913ء پیدا ہوئے اور ان کی والدہ ماجدہ سیدہ خیرالنساء تھیں ۔ سید ابولحسن علی ندوی کا نام تو علی رکھا گیا مگر شہرت کنیت ابوالحسن سے پائی۔سید صاحب کا ننھیال و ددھیال دونوں جانب سے علمی و دینی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔

سید ابوالحسن علی ندوی نے ابتدائی تعلیم گھر ہی میں حاصل کی اور صغر سنی میں یتیم ہوگئے تو برادرکبیر ڈاکٹر سید عبدالعلی کے زیر سایہ اور والدہ ماجدہ کی نگرانی میں تعلیم و تربیت پائی۔پاکیزہ گھرانے کی تربیت کا اثر ہے کہ ایک صدی سے زائد عرصہ بیت چکا ہے مگر دنیا بھر میں شرق ہو یا غرب ،عرب و عجم میں ان کی داعیانہ اور مجتہدانہ اور مئورخانہ اور عالمانہ زندگی کا آج بھی شہرہ قائم وداء ہے۔سید ابوالحسن علی ندوی نے اپنی مکمل زندگی اشاعت اسلام میں وقف کردی ۔دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ اور انسانیت و اسلامیت کا درس دیتے رہے ۔ معاشرے کا کوئی طبقہ نہیں کہ جس کو مخاطب کرنے میں سید ابوالحسن علی ندوی نے پس و پیش سے کام لیا ہواسی وجہ سے ان کو دنیا بھر میں شاہ فیصل ایوارڈ اور داعی اسلام ایوارڈ سعودی عرب و دوبئی میں جاری ہوئے اور عرب و عجم اور یورپ کی بڑی بڑی جامعات میں کلیدی ذمہ داریاں نبھانے کا موقع میسر آیا اس بناپر مئورخ انہیں مفکر اسلام اور داعی اسلام کہنے پر مجبور ہوگیا۔سید ابوالحسن علی ندوی نے جہاں مسلمان معاشرے کی تربیت و اصلاح پر توجہ دی اور اس سلسلہ میں خطابات و کتب کو اپنا ہتھیا بنایا وہیں پر بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی بہت زیادہ زور دیا کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ بچہ جس بھی فکر و پیغام کا داعی ابتدائی عمر میں ہوجاتاہے اس کو لڑکپن ہو یا جوانی یا پھر بڑھاپا اس پیغام اول کو فروگذاشت نہیں کرسکتا۔

سید ابوالحسن علی ندوی نے دینی و عصری جامعات کے طلباء خواہ برصغیر پاک و ہند کے ہوں یا عرب و مغرب کے ان سب کے نام اپنا پیغام حق سنا یا اس سلسلہ میں انہوں نے ”پاجا سراغ زندگی”،”طالبان علوم نبوت کا مقام’،”علماء کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں”،”مغرب میں صاف صاف باتیں”،”امریکہ میں صاف صاف باتیں”،”اسلامیت و مغربیت کی کشمکش”اور انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر سمیت درجنوں کتب تالیف کیں جن سے تاابد الاباد مسلم نوجوان فکری و نظریاتی آبییاری حاصل کرتے رہیں گے۔اسی طرح سید ابوالحسن علی ندوی نے بچوں کے ادب و کو بھی اپنے ذہن سے محو نہیں ہونے دیا بلکہ انہوں نے کثیر تعداد میں بچوں سے متعلق بھی کتب تحریر کیں اور خطابات بھی کیے تاکہ والدین اور اساتذہ پر بچوں کی تعلیم و تربیت کے مراح آسان و بین ہوجائیں۔انہوں نے بچوں کی دینی و فکری تربیت کے لیے” القراء ة الراشدہ”تحریر کی جس میں نظم و نثر کا انداز اختیار کرکے بچوں کو اسلاف کی سیرت اور چرند و پرند وںکے معمولات سے واقف کرکے انہیں توحید و ایمان اور عمل صالح کا پیغا م دیا ۔

انہوں نے” قصص النبین ”کے نام سے مختصر کتب کا مجموعہ تحریر کیا جس میں انبیاء علیھم السلام کی حیات ومعمولات کو بیان کرنے کے ساتھ ایمان و ایقان کے میدان میں تکالیف و مصائب میں سے گزر کر اولوالعزمی کی زندگی بسر کرنے کا پیغام شاندار انداز میں بیان کردیا کہ بچے خوشی و غمی کے حالات کا مقابلہ سیرت انبیاء کی روشنی میں کرنا سیکھیں۔اسی طرح سید ابولحسن علی ندوی کی تحریروں کا مجموعہ دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے شائع کیا جس میں بچوں کی ولادت،بلوغ ،ازدواجی زندگی،معاملات و عبادات اور مرنے تک کے مراحل سے متعلق سلیس اور آسان زبان میں کلام کیا گیا ۔اسی طرح بچوں اور بڑوں پر سیرت نبیۖ کا منفرد دریچہ کھولا کہ” آپۖ کی دعائیں”پڑھ کر اپنی حیات کو باسعادت کیسے بنا جا سکتاہے ۔اسی طرح سید صاحب نے ”اسلا م کا تعارف”،”سیرت النبی لااطفال”،”مختارات الادب”،”کاروان مدینہ” اور نبی رحمت سمیت متعدد کتب تالیف کیں۔سید صاحب کی متعدد کتب اگرچہ عربی میں تالیف ہوئی ہیں تاہم ان کی کتب کے تراجم اردو زبان میں بھی موجود ہیں لہذا ان سے استفادہ حاصل کرنا بہر صورت ممکن ہے۔

مندرجہ بالا کتب اور دیگر کتب سے مسلم علماء اور طلبا کے ساتھ اساتذہ اور والدین رہنمائی حاصل کرکے ناصرف بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہتر و مناسب انتظام کرسکتے ہیں بلکہ خود بچوں کو متعدد آسان اور عام فہم کتب کا مطالعہ بھی کرواسکتے ہیں کہ بچے مختصر مختصر کہانیاں، نظم و نثر کے انداز سے متمتع ہر کر غیر محسوس انداز سے اسلامی و اخلاقی اور ملی تربیت حاصل کرپائیں گے۔سید ابوالحسن علی ندوی بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق بہت فکر مند تھے ۔فرمایا کرتے تھے کہ”بچوں کو کھانا کھلانے، لباس پہنانے،علاج و معالجہ کرنے اور سیر و تفریح کرانے سے زیادہ ضروری ہے کہ بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کا انتظا م کیا جائے ”۔یہ فکرمندی اس لیے تھی کہ مستقبل کے معمار یہی بچے ہی ہیں اگر بچوں کی تربیت درست خطوط پر استوار کردی گئی تو تادم زیست وہ ملک و ملت کے لیے کامرانی و اقبال مند کا پیکر ثابت ہونگے ۔ بجز اس کے خسران و ذلت میں ملک و قوم گرفتار ہوجائے گی۔اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو سید اابولحسن علی ندوی کی کتب و خطابات سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے اور مفکر اسلام سید ابوالحسن جو 31دسمبر 1999ء کو دنیا سے رحلت فرماگئے تھے کو قبر میں کروٹ کروٹ راحت عنایت فرمائیں اور ان کے مرقد کو جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے۔آمین

Atiq ur Rehman
Atiq ur Rehman

تحریر: عتیق الرحمن

Share this:
Tags:
Atiq-ur-Rehman Future Literature nation Society Training ادب بچوں تربیت تعلیم قوم مستقبل معاشرے
Elections
Previous Post پھولوں کی سیج
Next Post پرانے دن، پرانی راتیں اور نیا سال
Happy New Year

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close