Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پھولوں کی سیج

December 31, 2018 0 1 min read
Elections
Elections
Elections

تحریر : طارق حسین بٹ شان

اسلامی دنیا کا اپنا مزاج اور مائنڈ سیٹ ہے جوکہ جدید جمہوری روایات میں بھی اپنی الگ دنیا بسائے ہوئے ہے۔اسے اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے ۔وہ اپنی دنیا کے خول میں قید ہے اور بیرونی دنیا سے بالکل لا تعلق ہے۔۔ان کے رویوں میں ظلم و جبر کی جو روح موجزن ہے وہ کسی بھی حالت میں کم نہیں ہوئی ۔صدیوں سے روایات کا جو تسلسل ہے وہ اپنی جگہ پر موجود ہے۔جمال خشوگی جیسے صحافی کا قتل کیا یہ ثابت نہیں کرتا کہ جبریت اپنی ساری حشر سامانیوں کے ساتھ آج بھی موجود ہے۔ ایک صحافی کو سفارت خانے کے اندرقتل کرنا اور جسم کے ٹکرے کر کے کسی گھڑے میں چھپا دینا کیا کسی مہذب جمہوری ملک میں ممکن ہے؟اسلامی دنیا میں کہیں پر شہنشاہیت کا راج ہے ، کہیں پر طالع آزمائوں کا سکہ چل رہا ہے،کہیں پر قبائلی نظام رو بعمل ہے اور کہیں پر فوج کے آہنی ہاتھوں کاشکنجہ ہے۔مشرقِ وسطی شہنشاہیت کی گرفت میں ہے جبکہ برِ صغیر کے مسلم ممالک (پاکستان اور بنگلہ دیش) وقفوں وقفوں سے طالع آزمائوں کا گہوارا بنے رہے ہیں۔

افریقہ میں بھی کئی ممالک شہنشاہیت اور فوجی جنتا کے پنجوں میں جکڑے ہوئے ہیں ۔ کچھ ممالک میں انتخابات بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے بعد اپوزیشن کا جو حشر کیا جاتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ مسلم دنیا میں ترکی مصر اور ایران انتہائی اہم ممالک تصور ہوتے ہیں ۔ اس وقت ترکی کے لیڈر طیب اردگان سیاہ و سفید کے مالک ہیں لیکن انھوں نے اپنے مخالفین سے جس طرح جیلیں بھری ہوئی ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ طیب اردگان ترکی میں مقبول ہیں اور عوام ان سے محبت بھی کرتے ہیں لیکن ان کے اقدامات میں بھی وہی پرانی روش دکھائی دیتی ہے جو اسلامی دنیا کے اکثر حکمرانوں کا طرہِ امتیاز ہے۔سمجھ نہیں آتی کہ مسلم دنیا میں اپوزیشن کو برداشت کرنے کا مادہ کیوں نہیں ہے؟جو اقتدار کی مسند پر برا جمان ہو تا ہے وہ خود کو صالح جبکہ مخالفین کو غدار، وطن دشمن اور کرپشن کا مجرم کہہ کر جیلوں میں بند کر دیتا ہے ۔

اب دنیا میں شہنشائیت نہیں بلکہ جمہوریت اپنی جڑیں پکڑ رہی ہے جس میں برداشت اور تحمل کا مظاہرہ لا ینفک ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں وہی شہنشاہانہ روش کا ظہور جس میں کچل دو کا نعرہ سرِ فہرست ہوتا ہے۔یہ سچ ہے کہ ملوکانہ دور میں لوگوں کواذیتیں دی جاتی تھیں اور راج پاٹ کیلئے خون بہانا معمول کے واقعات تصور ہوتے تھے لیکن جدید دور میں یہ سب قصہ پارینہ ہیں اور جدید ریاستیں اس طرح کے رویوں سے تائب ہو چکی ہیں ۔ مغرب میں بھی رجعت پسندی ایک حقیقت تھی لیکن اس نے جمہوری کلچر سے خود کو سنبھالا اور انتقامی رویوں سے خود کودور کر لیا جس کی بدولت ترقی اور خوشخالی کے دروازے ان پر کھل گئے لیکن مسلم دنیا میں مخالفین کو کچلنے اور انھیں نیست و نابود کرنے پر ساری توانائیں صرف ہو تی ہیں۔دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے لیکن مسلم دنیا کے حکمران اب بھی اپنے مخالفین کی گردن دبوچنے سے باز نہیں آ رہے جس سے وقفے وقفے سے انتشار اور افراتفری کے مظاہرے دیکھے جا سکتے ہیں۔،۔

انور سادات اور حسنی مبارک کی بد ترین آمر یت کے بعدڈاکٹر محمد مرسی صدارتی منصب پر منتخب ہوئے تو امریکہ بہادر کو ان کی جیت پسند نہ آئی لہذا عالمی سازش کے تحت ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور فوجی طالع آزما فتح السیسی کو اقتدار سونپ دیا گیا ۔اسرائیلی سازش اور امریکی اشیر واد سے فوجی انقلاب رو بعمل ہوا اور وہ لیڈرشپ جو صدارتی انتخابات جیت کر قوم کی امیدوں کا مرکز بنی تھی اسے جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں پھینک دیا گیا ۔ ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اسرئیل کو تسلیم کرنے اور امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے کے روادار نہیں تھے۔ فتح السیسی کا اقتدار تبھی قائم رہ سکتا تھا کہ اپوزیشن جیلوں میں محبوس رہے۔ایران میں بھی مذہبی پیشوائیت بر سرِ اقتدار ہے لہذا وہاں پر اپو زیشن کا کوئی وجود نہیں ہے۔کسی کوحکومت کے خلاف جلسے جلو سو ں کی اجازت نہیں ہے ۔

کسی زمانے میں شاہِ ایران سیاہ و سفید کے مالک ہوا کرتے تھے اور ان کی چشمِ آبرو سے ایران کے سارے فیصلے صادر ہوتے تھے لیکن اب وہ قصہِ پارینہ ہیں۔اسلامی دنیا میں ایک مائنڈ سیٹ ہے جس میں انایت اور ذاتی ایغو ہر شہ کو اپنی گرفت میں دبوچ لیتا ہے ۔کل شاہِ ایران کا سکہ چلتا تھا لیکن اب مذہبی پیشوائیت کا سکہ چل رہا ہے ۔ دونوں میں قدرِ مشترک یہ ہے کہ مخالفین کو سانس لینے کی اجازت نہیں ہے ۔جو حکومت کا مخالف ہو گا اس کا ٹھکانہ جیل کی چارویواری ہوگی۔ پاکستان میں بھی اسی مائنڈ سیٹ کاراج ہے۔یہاں پر بھی مخالفین کا ناطقہ بند کیا جا تا ہے۔جیسے ہی حکومت بدلتی ہے مخالفین کا جینا دوبھر ہو جاتا ہے اور حکمرانوں کا سارا زور مخالفین کو جیلوں میں مقید کرنے پر صرف ہو تاہے ۔کچھ ا لزامات میں صداقت بھی ہو تی ہوگی لیکن اکثر الزامات محض مخالفین کو بدنام کرنے کی خاطر کئے جاتے ہیں۔جب سیاستد انوں کی لڑائیاں اپنی حدود سے تجاوز کرنے لگتی ہیں تو پھر کوئی طالع آزما سب کا بوریا بستر گول کر کے اقتدار پر خود قابض ہو جا تا ہے اورپکڑا پکڑائی کا کلچر ایک دفعہ پھر پورے جوش و جذبہ سے نافذ ہو جاتا ہے۔جو طالع آزمائوں کے ہمنوا ہو جاتے ہیں وہ چھوٹ جاتے ہیں لیکن وہ جو انسانی حقوق اور جمہوریت کے علمبردار ہوتے ہیں ان کا مقدر جیلیں،صعوبتیں اور سزائیں ہی بنتی ہیں ۔

یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے ہاںجمہوری ادوار میں بھی احتساب،جوابدہی ، تحمل اور برداشت کا کلچر پروان نہیں چڑھ سکا ۔پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے ادوار اس کی بین مثالیں ہیں ۔ مقدمات،گرفتاریوں اور سزائوں کے کلچر نے ملکی معیشت اور جمہوری نظام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ۔جلا وطنی اور ملک سے غیر حاضری جب ناقابلِ برداشت ہو گئی تو میثاقِ جمہوریت کا ڈول ڈالا گیا لیکن اقتدار کے نشہ میں اس تاریخی دستاویز کو بھی غیر اہم سمجھ کر پسِ پشٹ ڈال دیا گیا۔اس میں قصور کسی ایک جماعت کا نہیں ہے بلکہ اس میں دونوں بڑی جماعتوں کے رویے قابلِ اعتراض ہیں۔وہ قوانین جو ملک کیلئے ناگزیر تھے انھیں نظر انداز کیا گیا۔احتساب کا کوئی موزوں نظام قائم نہ ہو سکا ۔کرپشن کے گھوڑے کو لگام نہ دی جا سکی ۔ جوابدہی کا کوئی شفاف انتظام نہ ہو سکا ۔کرپشن کے بے لگام گھوڑے نے جس طرف بھی منہ اٹھا کر سفر کرنے کی ٹھانی اس میں دولت کا حصول اور بیرونِ ملک جائدادیں بنانے کا جنون سر پر سوار رہا اور منی لانڈرنگ سے جائدادیں خریدنے کا جذبہ سرد نہ ہو سکا۔ملک کی حالت پتلی ہوتی چلی گئی ۔ عوام غریب سے غریب تر ہو تے گئے جبکہ اشرافیہ دولت کی دیواریں کھڑی کرتی رہی۔

ان کی زندگی کا محور دولت کے انبار لگانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا ۔جب دولت الہ بن جائے تو پھر قانون و انصاف کی بجائے دولت کی ہوس نگاہوں میں بس جاتی ہے۔پاکستان روزِ اول سے ہی اشرافیہ کی زد میں رہا ہے لہذا دولت صرف انہی کے ہاتھوں میں گردش کرتی رہی ہے ۔اشرافیہ کیلئے جماعتیں بد لتے رہنا اور اقتدار کو اپنی مٹھی میں بند رکھنا ان کا محبوب مشغلہ رہاہے۔وہ ہر حکمران کی آنکھ کا تارا بن جاتے ہیں ، وہ دونوں ہاتھوں سے دولت لوٹتے ہیں لیکن کسی کے ہاتھ نہیں آتے۔چاپلوسی اور خوشآمد ان کی گھٹی میں شامل ہو تی ہے لہذا حکمران بھی انھیں اپنا دم چھلا بنانے میں عافیت محسوس کرتے ہیں ۔ اشرافیہ کی حقیت جاننی ہو تو پچھلے تین ادوار کو نگاہوں کے سامنے لے آئیے حقیقت خود بخود واضح ہو جائیگی ۔وہ ہر حکومت میں وزارتی اور مشاورتی پوزیشن پر برا جمان ہو جاتے ہیں اور دولت ان کے گھر کی باندی بن جاتی ہے۔حیران کن بات تو یہ ہے کہ احتساب کے اس شور شرابہ میں وہ بالکل محفوظ و مامون ہو کر اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں جبکہ سر اٹھاکر چلنے والے نشانہ پررکھے جا تے ہیں۔حریت پسند وں کوپھانسیوں،جیلوں اور صعوبتوں کا سزاوار بنایا جاتا ہے جبکہ اشرافیہ کیلئے پھولوں کی سیج سجائی جاتی ہے۔وقت آگیا ہے کہ اس روش کو خیر باد کہہ کر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتقل کیا جائے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
elections Islamic world journalist pakistan system Tariq Hussain Butt Shan اسلامی دنیا انتخابات پاکستان صحافی نظام
Pakistan Citizen Portal
Previous Post پاکستان سٹیزن پورٹل۔۔۔ آگاہی اور دادرسی
Next Post سید ابوالحسن علی ندوی اور بچوں کا ادب
Syed Abul Hasan Ali Nadvi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close